17 March, 2015 21:45

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-MARCH-2015

ندیم ملک صاحب اگر الطاف حسین کے بیان سے آپ کو دکھ پہنچا ہے تو میں ان کی طرف سے آپ سے معافی مانگتا ہوں۔ وسیم اختر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ندیم صاحب آپ صحافی ہیں اور آپ کو سوال کرنے کا حق ہے۔ وسیم اختر

ندیم صاحب آپ اپنے پروگرام میں الطاف بھائی سے گھنٹہ گھنٹہ بات کرتے ہیں اور آپ کا ان سے محبت والا رشتہ ہے۔ وسیم اختر

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی طرف سے کراچی آپریشن کی حمایت کرنا درحقیقت اس کی اونر شپ قبول کرنا ہے۔ شیخ وقاص اکرم

کراچی آپریشن شروع کرنے کے لئیے وزیراعظم کو تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور زرداری نے خود اس میٹنگ میں شرکت کی۔ قمر زمان کائرہ

میں رینجرز کے نائن زیرو پر چھاپے کی اس لئیے حمایت کرتا ہوں کیونکہ وہاں سے جرائم پیشہ لوگ پکڑے گئے۔ کائرہ

جرائم پیشہ لوگ کسی جماعت سے بھی پکڑے جایں میں اس کی حمایت کروں گا۔ کائرہ

ہم کراچی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں کراچی پر امن ہو گا تو پورے ملک کو اس کا فائدہ ہو گا۔ شبلی فراز

میں سمجھتا ہوں کہ۰ کراچی میں آپریشن کے دوران کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہئیے۔ شبلی فراز

ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر سے جرائم پیشہ لوگ پکڑے گئے ہیں تو اب اسے اپنے اعصاب پر قابو رکھنا چاہئیے۔ کائرہ

ایم کیو ایم کو چاہئیے کہ جرائم پیشہ لوگوں کو اپنی جماعت سے نکال دے اور اپنے گھر کو خود صاف کر لے۔کائرہ

غیر سیاسی لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے جو دیکھے کہ کراچی آپریشن کے دوران کسی کے ساتھ زیادتی تو نہیں ہو رہی۔ وسیم اختر

نائن زیرو سے پکڑا جانے والا اسحہ لائسنس شدہ تھا اور جرائم پیشہ لوگوں کو کہیں اور سے پکڑ کر ایم کیو ایم پر ڈال دیا گیا ہے۔ وسیم اختر

ایک ادارہ میڈیا کو ایم کیو ایم کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ وسیم اختر

سپریم کورٹ نے اپنی رپورٹ میں پانچ جماعتوں کے ملٹری ونگز کا زکر کیا تھا جن میں ایم یو ایم اور پیپلز پارٹی بھی شامل ہیں۔ شیخ وقاص اکرم

پاکستان کے ہر محلے اور گلی میں ایک خاص مائنڈ سیٹ سے لڑنا پڑے گا تب دہشت گردی ختم ہو گی۔ کائرہ

دہشت گردی کے خاتمے کے لئیے سیاسی قوتوں کو اپنی فورسز کے پیچھے کھڑا ہونا پڑے گا۔ کائرہ

کراچی میں جرائم کے خاتمے کے لئیے پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جایں اور اسے غیر سیاسی بنایا جائے۔ شبلی فراز

ہمارے قانونی ماہرین الطاف حسین کے خلاف کٹنے والی ایف آئی آر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وسیم اختر

الطاف حسین پر پہلے بھی کئی ایف آئی آر کٹ چکی ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وسیم اختر

رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کو اور اسلحہ اگر نائن زیرو سے پکڑا ہے تو پھر شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کرے۔ وسیم اختر

سیاسی قوتیں پولیس کو سپورٹ کریں اور پولیس کی مناسب تربیت کی جائے۔ شیخ وقاص اکرم

نیٹو کا چوری شدہ اسلحہ پورے ملک میں موجود ہے وہ ایم کیو ایم والوں کے پاس بھی ہو سکتا ہے۔ کائرہ