16 March, 2015 21:52

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

16-MARCH-2015

لاہور میں چرچ پر حملے دہشت گردی کا تسلسل ہیں۔ عابد شیر علی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

دہشت گردی کے واقعے کے بعد دو لوگوں کو زندہ جلا دینا افسوسناک ہے۔ عابد شیر علی

اسلام اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی کی جان کو نشانہ بنایا جائے۔ قاری محمد حنیف جالندھری

اسلام صرف مسلمانوں کو ہی نہیں پوری انسانیت کو نشانہ بنانے سے روکتا ہے۔ قاری محمد حنیف جالندھری

مسیحی ہمارے پاکستانی بھائی ہیں حکومت کو چرچ پر دہشت گردی کے واقعے کی غیر جاندارانہ تحقیقات کروانی چاہئییں۔ قاری محمد حنیف جالندھری

ایسی فرسز بنائی جایں جو دہشت گردی کے واقعات اور اس کے پر تشدد رد عمل کے روک تھام کے لئیے فوری طور پر حرکت میں آ سکیں۔ قاری محمد حنیف جالندھری

جب لوگوں کو انصاف نہیں ملتا تو پھر وہ انصاف لینے کے لئیے قانون کو ہاتھ میں لے لیتے ہیں۔ عمران اسماعیل

ظلم پر احتجاج سب کا حق ہے لیکن جس طرح لاہور کے مسیحیوں نے احتجاج کیا وہ افسوسناک ہے۔ مولا بخش چانڈیو

جب مسیحی برادری لاہور میں پر تشدد احتجاج کر رہی تھی تو پنجاب حکومت نے اپنا کردار ادا نہیں کیا۔ مولا بخش چانڈیو

مسلم لیگ ن ایک خاص مسلک کی داد رسی اور سر پرستی کرتی ہے باقی کسی کو انصاف نہیں ملتا۔ مولا بخش چانڈیو

جن لوگوں نے لاہور میں دو افراد کو زندہ جلایا ہے انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ عابد شیر علی

سندھ کی تمام سیاسی جماعتیں کراچی آپریشن کی حمایت کرتی ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

وزیر اعلی سندھ نے واضع طور پر نائن زیرو میں آپریشن کرنے پر فورسز کی حمایت میں بیان دیا۔ مولا بخش چانڈیو

ایم کیو ایم کے تمام لوگ دہشت گرد نہیں ہیں لیکن ان میں دہشت گرد عنصر موجود ہے۔ عمران اسماعیل

لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے وہاں رینجرز نے بھر پور آپریشن کیا لیکن پیپلز پارٹی نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا۔ عمران اسماعیل

کراچی میں آپریشن کی آڑ میں ایم کیو ایم کو ختم کرنے کی کوئی ساش نہیں کی جا رہی۔ عمران اسماعیل

مسلم لیگ ن کراچی آپریشن کی دو سو فیصد اونر شپ قبول کرتی ہے۔ عابد شیر علی

میں الطاف حسین کے فوج کے خلاف بیان کی بھر پور مزمت کرتا ہوں۔عابد شیر علی

نائن زیرو میں قاتل اور ٹارگٹ کلرز موجود تھے لیکن ایم کیو ایم والے کہتے ہیں کہ انہیں علم نہیں تھا یہ کیسےممکن ہے۔ عابد شیر علی

پیپلز پارٹی کی حکومت ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئیے تیار ہے لیکن کراچی آپریشن کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

نائن زیرو پر آپریشن کے اگلے روز قائم علی شاہ اور زرداری نے لندن الطاف حسین کو فون کیا اور نائن زیرو پر چھاپے پر ہمدردی کا اظہار کیا۔ عمران اسماعیل

پی ٹی آئی کراچی میں لینڈ مافیہ اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی بھر پور حمایت کرتی ہے۔ عمران اسماعیل

نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دی گئی کھانہ فراہم کیا گیا اور ان کے زریعے گن پوائنٹ پر کراچی کا امن تباہ کیا جاتا ہے۔ عابد شیر علی