12 March, 2015 21:39

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

12-MARCH-2015

ایم کیو ایم کے دفتر میں جرائم پیشہ لوگ موجود تھے یا نہیں مجھے معلوم نہیں ہے۔ فیصل سبزواری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

رینجرز نے خود کہا ہے کہ ان کے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران ایم کیو ایم نے ان سے تعاون کیا۔ فیصل سبزواری

الطاف حسین کی بہن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا اور جو زبان استعمال کی گئی وہ کسی کی بہن کے خلاف نہیں کی جا سکتی۔ فیصل سبزواری

کراچی آپریشن میں سب سے زیادہ نقصان لیاری والوں کا ہوا جن کے پانچ چھ سو بندے مارے جا چکے ہیں۔ شاہی سید

کراچی آپریشن کا مطالبہ الطاف حسین نے کیا تھا تو نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشورے کے بعد شروع کروایا تھا۔ شاہی سید

کراچی آپریشن کو تمام سیاسی جماعتوں نے سپورٹ کیا تھا۔ ندیم افضل چن

نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کی ٹائمنگ بہت اہم لگتی ہے۔ ندیم افضل چن

اگر جرائم پیشہ لوگ کسی سیاسی جماعت کے دفتر میں چھپے ہوں تو یہ ہو نہیں سکتا کہ اس جماعت کے لوگوں کو اس کا علم نہ ہو۔ عارف علوی

الطاف حسین نے خود بھی کہا تھا کہ ان کی جماعت میں بھتہ خور موجود ہیں۔ عارف علوی

وقاص شاہ کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئییں کہ اس کو کس نے مارا۔ عارف علوی

خود ڈی جی رینجرز نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم نے نیٹو کا اسلحہ چوری نہیں کیا لیکن پھر ہم پر الزام لگایا جا رہا ہے۔ فیصل سبزواری

کراچی میں نو گو ایریاز ہیں اور ان کو ختم ہونا چاہئیے۔ ندیم افضل چن

وقاص کی موت افسوسناک ہے لیکن اتنے زیادہ اسلحے اور جرائم پیشہ لوگوں کی موجودگی میں صرف ایک شخص کے مرنے کا کریڈٹ رینجرز کو جاتا ہے۔ عارف علوی

اگر وقاص کو رینجرز نے نہیں کسی اور نے مارا تو پھر رینجرز اس کی موت کے بعد وہاں سے قاتل کو پکڑے بغیر کیسے چلی گئی۔ فیصل سبزواری

بیرئیرز صرف نائن زیرو سے نہیں بلکہ پورے ملک سے ہٹا دئیے جانے چاہئییں۔ ندیم افضل چن

پی ٹی آئی سیاسی گدھ کا کردار ادا کر رہی ہے اور موجودہ صورت حال کا فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔ فیصل سبزواری