10 March, 2015 21:55

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

10-MARCH-2015

جب بھی کوئی غلط کام ہوا رضا ربانی نے اس پر احتجاج کیا چاہے اس کی اپنی پارٹی کیوں نہ ہو۔ میر حاصل بزنجو کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

رضا ربانی ہمیشہ اصولوں پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حاصل بزنجو

چیرمین سینٹ کے لئیے تمام سیاسی جماعتوں کا رضا ربانی پر اتفاق پارلیمنٹ کی بالا دستی کو طاہر کرتا ہے۔ نثار کھوڑو

ہمارے لئیے رضا ربانی کو چیرمین سینٹ کے لئیے نامزد کرنا اتنا مشکل کام نہیں تھا جتنا آصف علی زرداری کے لئیے تھا۔ رانا ثنا اللہ

اگر رحمان ملک یا فاروق نائک کو چیرمین سینٹ کے لئیے نامزد کیا جاتا تو ہمارے لئیے حمایت کرنا مشکل ہو جاتا۔ رانا ثنا اللہ

رضا ربانی غیر متنازع شخصیت ہیں لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ چیرمین سینٹ کے لئیے ان کے نام پر اتفاق کے پیچھے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا کوئی ایجنڈا نہ ہو۔ اعجاز چوہدری

بلوچستان میں انیس پچاسی سے سینٹ کے ووٹوں کی بولی لگ رہی ہے۔ حاصل بزنجو

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں سینٹ کے ووٹ کے لئیے بولی دو کروڑ سے بڑھی کر پانچ کروڑ تک جا پہنچی ہے۔ حاصل بزنجو

سینٹ الیکشن کے وقت خرید و فروخت کے جو بازار لگتے ہیں انہیں خود سیاست دان ہی ٹھیک کر سکتے ہیں۔ نثار کھوڑو

مشرف نے اپنے دور میں جو غیر جمہوری اقدامات کئیے ان کے اثرات ابھی باقی ہیں۔ نثار کھوڑو

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سیاست دان سیکھیں گے اور جمہوریت مظبوط ہو گی۔ رانا ثنا اللہ

چیرمیں سینٹ چھوٹے صوبے سے لینے کے چکر میں دہشت گردی کے خلاف قومی اتحاد خطرے میں پڑ سکتا تھا۔ رانا ثنا اللہ

ہم کہتے ہیں کہ کونسلر سے لے کر چیرمین سینٹ تک تمام انتخابات شفاف ہونے چاہئییں۔ اعجاز چوہدری

نظام کو درست کرنے کے لئیے لوکل باڈی الیکشن کروائے جایں اور اداروں کو بننے دیا جائے۔ حاصل بزنجو

ہم نے اپنے دور میں لوکل باڈی الیکشن کروانے کی کوشش کی لیکن سپریم کورٹ نے نہیں ہونے دئیے۔ نثار کھوڑو

ہم نے دو ہزار تیرہ میں لوکل باڈی الیکشن کروانے چاہے لیکن ہائی کورٹ نے اس کے خلاف فیصلہ دے دیا۔ رانا ثنا اللہ

کے پی کے میں لوکل باڈی الیکشن اس لئیے نہیں ہو سکے کیونکہ ہم وہاں ان کے لئیے قانون سازی کر رہے تھے۔ اعجاز چوہدری