4 March, 2015 22:03

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

04-MARCH-2015

ہماری جماعت نے واضع طور پر کہہ دیا ہے کہ اگر کسی نے پارٹی کے نامزد سینٹ امیدوار کو ووٹ نہیں دیا تو پارٹی سے نکال دیں گے۔ شیریں مزاری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

وقار احمد اپنی سینٹ کی سیٹ کے لئیے پی ٹی آئی کے بندے توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ شیخ رشید

بکنے والے بے ضمیر لوگ ہر جماعت میں موجود ہیں۔ شیخ رشید

سندھ سے بلا کر پنجاب اور کے پی کے سے بلا کر اسلام آباد سے سینٹ کا الیکشن لڑوایا جا رہا ہے۔ شیخ رشید

مسلم لیگ ن سینٹ کی تقریباْ چھبیس سیٹیں جیت جائے گی۔ طارق عظیم

وقار احمد ہمیشہ پیسے دے کر سینٹ کے ووٹ خریدتا ہے وہ اس کام کا ماہر ہے۔ طارق عظیم

عمران خان نے آج اپنے کے پی کے کے ممبران اسمبلی سے ملاقات کی ہے مجھے امید ہے کہ ہمارا کوئی ممبر نہیں بکے گا۔ شیریں مزاری

آج سپریم کورٹ کے جج نے کہا ہے کہ جس طرح سینٹ کے لئیے حلقے تبدیل کئیے جا رہے ہیں یہ آئین کے ساتھ فراڈ ہے۔ شیریں مزاری

ہم سندھ سے سینٹ کی پانچ سیٹیں جیت جایں گے۔ شرجیل میمن

ایم کیو ایم سندھ سے پیپلز پارٹی کو سپورٹ کر رہی ہے۔ شرجیل میمن

الیکشن کمشن اپنا کردار ٹھیک طرح سے ادا نہیں کر رہا۔ شیریں مزاری

سینٹ کے لئیے ووٹ خریدنا آئین کے خلاف ہے لیکن کوئی ممبر اپنی مرضی سے کسی کو بھی ووٹ دے سکتا ہے۔ شرجیل میمن

پیپلز پارٹی کے کے پی کے میں پانچ اسمبلی ممبران ہیں یہ وہاں سے اپنے دو سینٹر کیسے منتخب کروا لیں گے۔ طارق عظیم

اگر کے پی کے سے ہمارے ارکان اسمبلی بک گئے تو میں سو فیصد یقین دلاتی ہوں کہ ہم اسمبلی ختم کر دیں گے۔ شیریں مزاری

پی ٹی آئی کے ارکان بک جایں تو عمران خان کو کے پی کے اسمبلی ختم کرنے کا حق نہیں ہے۔ شرجیل میمن