17 February, 2015 21:41

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-FEB-2015

میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں دہشت گردی کا معاملہ بڑھتا جا رہا ہے۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

دنیا میں سب سے پہلے اندرونی دہشت گردی پر قابو پایا جاتا ہے۔ عارف علوی

اکیسویں ترمیم میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے لئیے مزہب کو استعمال کرنے والوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں جایں گے۔ خواجہ اظہار الحسن

ایم کیو ایم سانحہ بلدیہ ٹاؤن کا کیس ملٹری کورٹ میں لے جانے کی حمایت کرے گی۔ خواجہ اظہار الحسن

پوری دنیا میں دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے میں کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔ زعیم قادری

لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے واقع میں خاص طور پر پنجاب پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ زعیم قادری

پچھلے ڈیڑھ ماہ میں پنجاب پولیس نے آٹھ ہزار کے قریب دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ زعیم قادری

کراچی میں ہونے والی میٹنگ میں آرمی چیف کے علاوہ وزیراعظم، زرداری اور ایم کیو ایم کے لوگ شامل ہوئے۔ قمر زمان کائرہ

کراچی میں ہونے والی میٹنگ میں سب لوگوں نے اپنی اپنی رائے دی۔ کائرہ

پیپلز پارٹی میں تین چار گروپس بن چکے ہیں سب کی علحیدہ علحیدہ رائے ہے جو سندھ حکومت کو چلنے نہیں دیتی۔ عارف علوی

نبیل گبول کے مطابق ایم کیو ایم میں بھی چار گروپس بن چکے ہیں اور پارٹی خلفشار کا شکار ہو چکی ہے۔ عارف علوی

یہ بات بھی سننے میں آئی ہے کہ شیعہ اور سنی علما کو مارنے کے لئیے ایک ہی گن استعمال ہوئی ہے۔ عارف علوی

دہشت گردی کے خلاف رینجرز کو مزید اختیارات ملنے چاہییں اور ضرورت ہو تو فوج کی بھی مدد لینی چاہئیے۔ خواجہ اظہار الحسن

پوری قوم متفق ہے کہ دہشت گردی کا ناسور ختم کئیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ زعیم قادری

پنجاب میں دس ہزار کے قریب مدرسوں کی چھان بین کی جا چکی ہے۔ زعیم قادری

پنجاب میں صرف سو کے قریب غیر رجسٹرڈ مدارس ہیں جن کا معامل دیکھا جا رہا ہے۔ زعیم قادری

فوج سارا کام نہیں کر سکتی صرف لوگوں کو مار دینے سے دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ عارف علوی

علما کو دہشت گردی کے خلاف مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ عارف علوی

دہشت گردی کے خلاف سیاسی جماعتوں کا کردار فوج کے مقابلہ کا نہیں ہے۔ خواجہ اظہار الحسن

مزہب کو دہشت گردی کے ساتھ منسلک کرنا بد قسمتی کی بات ہے مزہب کا دہشت گردی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ زعیم قادری