28 January, 2015 09:04

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

27-JAN-2015

ہمارے ملک میں بڑا آسان ہے کسی پر الزام لگانا میں نے خود بتایا کہ بشری اعتزاز نے کتنے ووٹ لئیے۔ شیخ روحیل اصغر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہر الیکشن پر کچھ نہ کچھ جھگڑا ہوتا ہے لیکن میرے حلقے میں ایک بھی واقع نہپں ہوا۔ روحیل اصغر

ہر الیکشن میں پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی کی جاتی ہے۔ روحیل اصغر

چوہدری اعتزاز احسن باکل درست کہتے ہیں الیکشن چرایا گیا تھا۔ ولید اقبال

قانون کی بہت سی لوازمات ہوتی ہیں ان کے مطابق الیکشن ٹھیک نہیں ہوا تھا۔ ولید اقبال

میں نے روحیل اصغر کی اہلیت کو بھی آزاد کشمیر کی ایک یونیورسٹی سے حاصل کی گئی صند پر چیلنج کیا ہوا ہے۔ ولید اقبال

دو سو چونسٹھ میں سے انتیس پولنگ اسٹیشنز کے فارم چودہ ہیں باقی پولنگ ایجنٹس کو بھگا دیا گیا تھا۔ ولید اقبال

میں نے چوہدری اعتزاز کے ایفی ڈیوٹس لگا کر درخواست دی کہ ان ثبوتوں کو دیکھ لیا جائے لیکن اس کو مسترد کر دیا گیا۔ ولید اقبال

میں نے الیکشن کمشن کو درخواست دی اور اس کی ٹیم نے پینتالیس صفحات کی رپورٹ دی ہے کہ الیکشن میں کیا ہوا۔ ولید اقبال

الخیر یونیورسٹی اور ایچ ای سی نے میری ڈگری کو درست قرار دیا ہے۔ روحیل اصغر

فارم چودہ اور پندرہ کا پورا ریکارڈ دیا جاتا ہے بشرطیکہ آپ کے پولنگ ایجنٹس ہوں۔ روحیل اصغر

اگر ایک حلقے کے ایک تھیلے سے فارم چودہ نہیں نکلا تو دوسرے سے نکل آیا۔ روحیل اصغر

میرے پاس فارم چودہ اور پندرہ کا مکمل ریکارڈ موجود ہے یہ ہر امیدوار کو دیا جاتا ہے۔ روحیل اصغر

الیکشن کے آخر میں آر او کی پینتالیس صفحات کی رپورٹ کو خود الیکشن کمشن نے مسترد کر دیا۔ ولید اقبال

دو سو چونسٹھ بیگوں میں سے ایک سو باون کی سیل یا تو ٹوٹی ہوئی تھیں یا سرے سے تھی ہی نہیں۔ ولید اقبال

پورے حلقے میں ایک لاکھ تہتر ہزار ووٹ ڈالے گئے جبکہ نوے ہزار ووٹ انہی ایک سو باون تھیلوں میں تھے۔ ولید اقبال

ہر پولنگ اسٹیشن کا فارم چودہ، پندرہ، الیکٹرو رول اور کاؤنٹر فائل کا ہونا ضروری ہوتا ہے جو پچاس کے قریف پولنگ اسٹیشن کا موجود نہیں ہے۔ ولید اقبال

یہی الیکشن کمشن دو حلقوں کا الیکشن فارم چودہ اور پندرہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے کالعدم قرار دے چکا ہے۔ ولید اقبال

چوہدری اعتزاز نےمیرے حلقے کے رزلٹ کے بارے میں جھوٹ بولا ہے۔ روحیل اصغر

میری بیگم کے کرکٹ بورڈ کے ساتھ منسلک ہونے کی وجہ سے وہ نا اہل نہیں ہوتیں وہ رضاکارانہ طور پر کام کر رہی تھیں۔ اعتزاز احسن

انس سو ننانوے میں ایل پی جی کا کوٹہ لینے والوں کا ایک نیب میں ریفرنس ہوا تھا اس میں میرا یا بشری کا کہیں نام نہیں ہے۔ اعتزاز احسن

مجھ پر ایل پی جی کے کوٹے کا ایک بہت بڑے میڈیا ہاؤس نے ایک وزیر کی ایما پر الزام لگایا تھا بعد میں میرے نوٹس دینے پر انہوں نے معافی مانگی تھی۔ اعتزاز احسن

ہر پولنگ اسٹیشن کا ایک بیگ ہوتا ہے دوسرا بیگ صوبائی اسمبلی کا ہوتا ہے فارم چودہ دوسرے بیگ میں نہیں جا سکتا۔ اعتزاز احسن

کچھ بیگ میں فارم چودہ نہ ہوں تو غلطی مانی جا سکتی ہے ستر فیصد پولنگ اسٹیشن کے فارم موجود نہ ہوں تو غلطی نہیں ہوتی ہے۔ اعتزاز احسن