26 January, 2015 21:22

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

26-JAN-2015

بلوچستان میں امن امان کا مسئلہ ہے بجلی کی ٹرانسمشن لائیں کو وہاں سے اڑایا گیا۔ عابد شیر علی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہماری حکومت بجلی کے بریک ڈاؤن کی زمہ داری قبول کرتی ہے۔ عابد شیر علی

جب تک مسئلے کی جڑ کو ٹھیک نہیں کیا جائے گا بجلی کا بحران ختم نہیں ہو سکتا۔ اسد عمر

پاکستان کو ایک خاندان اور اس کے رشتہ دار چلانے کی کوشش کر رہے ہیں اس طرح ملک نہیں چلتا۔ اسد عمر

ہم نے کئی بار کہا ہے کہ ہمارے ساتھ مل کر بیٹھیں اور سندھ کے بجلی کے موصولات کا مسئلہ حل کریں۔ نثار کھوڑو

ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کم ہونی چاہئیے بڑھنی نہیں چاہئیے۔ نثار کھوڑو

شہروں میں اس وقت پانچ سے چھ جبکہ گاؤں میں آٹھ سے نو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے کوشش کریں گے کہ اس سے نہ بڑھے۔ عابد شیر علی

کوشش کر رہے ہیں کہ انڈسٹری کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو۔ عابد شیر علی

سندھ نے ہمارے سو ارب روپے دینے ہیں مراد صاحب کو چھتیس بار دعوت دی ہے۔ عابد شیر علی

ہم نے اب ایسا سسٹم لگا دیا ہے کہ آئیندہ پورے ملک کی بجائے صرف ایک علاقعے کی بجلی بند ہوا کرے گی۔ عابد شیر علی

کراچی کو سب سے زیادہ ساٹھ ارب روپے کی سبسڈی دی جا رہی ہے۔ عابد شیر علی

کے ای ایس سی کی بجلی کی پیداوار چوبیس سو جبکہ استعمال دو ہزار میگا واٹ ہے۔ عابد شیر علی

اگر کے ای ایس سی کی پیداوار چوبیس اور استعمال دو ہزار میگا واٹ ہے تو پھر ساڑھے چھ سو میگا واٹ بجلی لینے کا معاہدہ کیوں کیا گیا۔ نثار کھوڑو

بجلی کی قیمت کم ہو سکتی ہے تو پھر کے ای ایس سی کو نیشنلائز کر لینا چاہئیے۔ نثار کھوڑو

کراچی میں ایل این جی کے لئیے ٹرمینل تیار ہو چکا ہے۔ عابد شیر علی

بابر اعوان کرپٹ آدمی تھے ایک سو بارہ ارب روپے کا نقصان کیا سپریم کورٹ نے ان کا کیس نیب کو ریفر کر دیا ہے۔ عابد شیر علی

پاکستان پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتیں رہیں دونوں بجلی کے بحران کی زمہ دار ہیں۔ نثار کھوڑو

چین کے ساتھ دو ہزار سترہ تک ساڑھے تین ہزار میگا واٹ بجلی کی سپلائی کا معاہدہ کیا ہے۔ عابد شیر علی

اس سال مئی تک پندرہ سے دو ہزار میگا واٹ تک مزید بجلی سسٹم میں شامل کر دی جائے گی۔ عابد شیر علی

دو ہزار سترہ تک ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو جائے گا۔ عابد شیر علی