21 January, 2015 21:01

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

21-JAN-2015

پچھلے اٹھارہ ماہ سے پی ایس او کی ٹاپ مینیجمنٹ عارضی تقرریوں پر چل رہی ہے۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پی ایس او نے حکومت کو کئی بات لکھا کہ اس کے پاس پیسے نہیں ہیں۔ اسد عمر

جس ملک میں وزیراعظم اور ان کے رشتہ داروں کے علاوہ کسی کے پاس کوئی اختیارات نہ ہوں وہاں ساری زمہ داری بھی ان پر ہی آتی ہے۔ اسد عمر

جب سے موجودہ حکومت آئی ہے قطر کے ساتھ تعلقات بہت بڑھ گئے ہیں اور چین کی بلیک لسٹ کمپنیوں سے معاہدے کئیے جا رہے ہیں۔ قمر زمان کائرہ

سیف الرحمان نے پاکستان سے جانے کے بعد قطر میں اپنا کاروبار سیٹ کیا۔ قمر زمان کائرہ

نواز شریف بیرونی دوروں پر صرف شہباز شریف کو لے کر جاتے ہیں کسی دوسرے وزیراعلی کو ساتھ نہیں لے کر جاتے۔ قمر زمان کائرہ

حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے وزیراعظم اور وزرا۶ مختلف قسم کے بیانات دے رہے ہیں ۔ قمر زمان کائرہ

صرف بجلی پیدا کرنے والے اداروں نے پی ایس او کے ایک سو نوے ارب روپے دینے ہیں۔ اسد عمر

اسحق ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات غیر حقیقی ہیں نہیں مانے جا سکتے۔ کائرہ

موجودہ حکومت میں کونسا ایسا سیکٹر ہے کہ جس کی پرفارمنس ہمارے دور سے بہتر ہے۔ کائرہ

موجودہ حکومت کے تحت سوائے کرپشن والے پراجیکٹس کے کوئی منصوبہ نہیں چل رہا۔ کائرہ

میرا چیلنج ہے کہ مسلم لیگ ن والے ہم سے ٹی وی پر مزاکرات کر لیں اور عوام کو فیصلہ کرنے دیں کہ کون ٹھیک ہے۔ اسد عمر

موجودہ حکومت کو کسی مخلاف کی ضرورت نہیں ہے یہ اپنے مخالف خود ہیں۔ کائرہ

ہم اپنے دور میں وزیراعظم کو رات بارہ بجے بھی اٹھا لیتے تھے کہ پی ایس او کے پاس پیسے نہیں ہیں انہیں پیسے دیں۔ کائرہ

ہم نے استعفے کسی اصول کے تحت دئیے ہیں یہ واپس نہیں ہو سکتے۔ اسد عمر

ہمیں پارلیمنٹ میں واپس جانے کا مشورہ دیا جاتا ہے بتیا جائے کہ اب تک پارلیمنٹ میں کونسا مسئلہ حل ہوا ہے۔ اسد عمر

صوبوں کے پاس دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی اہلیت نہایت کم ہے جبکہ وفاق مفلوج ہو چکا ہے۔ اسد عمر

میرے خیال میں دہشت گردی سے لڑنے کے لئیے نیکٹا کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ اسد عمر

اسد عمر نے درست کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف نیکٹا کے زرئعیے ہی لڑا جا سکتا ہے۔ کائرہ

مسلم لیگ ن اور فوج کو اب مزہبی انتہا پسندی کے خلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے۔ کائرہ