14 January, 2015 21:08

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

14-JAN-2015

میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ پشاور میں بچوں کو مارنے والے پکڑے گئے یا نہیں ان کو پھانسیاں ہوئیں یا نہیں۔ والدہ شہید اسفند خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے پرویز خٹک سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگ گئے۔ والدہ اسفند خان

میں عمران خان کی شکل دیکھنے نہیں گئی تھی میں انصاف حاصل کرنے گئی تھی۔ والدہ شہید اسفند خان

عمران خان ہمارے لئیے نہیں آئے تھے وہ میڈیا کے لئیے آئے اور بیگم کو سیر کروانے کے لئیے آئے تھے۔ والدہ شہید اسفند خان

جب عمران خان آرمی پبلک سکول آئے تو وہاں شہید بچوں کے والدین کے علاوہ کچھ اور لوگ بھی تھے۔ مشتاق غنی

عمران خان شہید بچوں کے والدین سے ملنا چاہتے تھے لیکن وہاں کچھ لوگوں نے غلط زبان استعمال کی۔ مشتاق غنی

عمران خان آج کچھ شہید بچوں کے والدین کے گھروں میں گئے باقی والدین سے بھی ملیں گے۔ مشتاق غنی

اگر شہید بچوں کے والدین کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں۔ مشتاق غنی

میں پوری قوم سے شرمندہ ہوں سانحہ پشاور ہم سب کی ناکامی ہے۔ عبدالقادر بلوچ

کے پی کے حکومت کو اطلاع کر دی گئی تھی کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر بچوں کو مارنے کے لئیے حملہ ہو سکتا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

عمران خان اپنے وی آئی پی کلچر کو ختم کرنے کے دعوے کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پشاور گئے۔ مولا بخش چانڈیو
کے پی کے میں دہشت گردی ہونے کی اطلاع تھی لیکن پرویز خٹک میوزک پروگرام میں شرکت کر رہے تھے۔ مولا بخش چانڈیو

میڈیا کو شہید بچوں کے والدین کو دکھانا چاہئیے تا کہ ہم ان کو بھول نہ جایں۔ عبدالقادر بلوچ

ہم نے کے پی کے میں سکولوں کی حفاظت کے لئیے کمیونٹی پولیس کا بندو بست کر دیا ہے۔ مشتاق غنی

کے پی کے میں سکولوں کی دیواریں اونچی کر دی گئی ہیں اور ایک سسٹم لگایا گیا ہے کہ ایک بٹن دبانے سے دس اداروں کو اطلاع ہو جائے گی۔ مشتاق غنی

فرانس میں دہشت گردی کا واقع ہوا ساری قوم پارٹی لیول سے اوپر اٹھ کر باہر نکل آئی۔ مولا بخش چانڈیو

دہشت گردی کے خلاف آئینی ترمیم پیش کی گئی تو بد قسمتی سے دو مزہبی جماعتوں نے اس کی مخالفت کی۔ عبدالقادر بلوچ

کسی دہشت گرد کا کسی مدرسے سے تعلق ثابت نہیں ہوا لیکن وہ مزہب کا نام استعمال کر رہے ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

حکومت شہید بچوں کے والدین کو بتائے کہ دہشت گردوں کے خلاف کیا کیا گیا ہے تا کہ ان کے دلوں کو سکون ملے۔ والدہ شہید اسفند خان