16 December, 2014 20:54

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

16-DEC-2014

ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردی، انرجی اور انتہا پسندی سب سے بڑے مسئلے ہیں۔ اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کل پشاور میں میٹنگ ہو رہی ہے ہم نے عمران خان سمیت تمام سیاسی لیڈروں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔ اسحق ڈار

آج ثابت ہو گیا کہ فوج کا آپریشن ضرب عضب ضروری ہے۔ اسحق ڈار

افغان صدر سے کھل کر بات ہوئی ہے کہ ایک ملک میں امن ہو اور دوسرے میں نہیں یہ ممکن نہیں ہے۔ اسحق ڈار

تحریک طالبان کے خراسانی نے کہا ہے کہ پشاور سکول پر حملہ انہوں نے کیا ہے۔ طارق آفاق

تحریک طالبان کا کہنا ہے کہ انہوں نے آپریشن ضرب عضب کا بدلہ لیا ہے۔ طارق آفاق

سرکاری اعلان کے مطابق سکول پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد آٹھ ہے۔ طارق آفاق

طالبان نے پیغام دیا ہے کہ وہ کہیں بھی گھس کر حملہ کر سکتے ہیں۔ جعفر اقبال

اس وقت سیاست کو ایک طرف رکھ کر ساری توجہ دہشت گردی کو ختم کرنے پر ہونی چاہئیے۔ جعفر اقبال

شاہ محمود قریشی کل پشاور میں ہونے والی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ اسد عمر

ہم نے اٹھارہ تاریخ کا ملک گیر احتجاج اور کل حکومت سے ہونے والے مزاکرات ملتوی کر دئیے ہیں۔ اسد عمر

پاکستانی قوم مشکل وقت میں متحد ہو جاتی ہے اور آج پھر قوم متحد ہے۔ اسد عمر

میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ فوج پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔ معین الدین حیدر

آج قوم بہت جزباتی ہے لیکن بعد میں پھر کسی قانون پر عمل نہیں ہو گا۔ معین الدین حیدر

بہت سے دہشت گردی کے واقعات دیکھے ہیں لیکن آج کے واقع نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سعید غنی

دہشتت گردی ملک کے خلاف بغاوت کا اعلان ہے۔ سعید غنی

دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہئیے۔ سعید غنی

دہشت گردی ختم ہو گئی تو انرجی اور معیشت کا مسئلہ خود بخود حل ہو جائے گا۔ سعید غنی

فوج ہمارے ملک کی حفاظت کے لئیے لڑ رہی ہے اور ہم اپنے گھروں میں چین کی نیند سوتے ہیں۔ سعید غنی