11 December, 2014 21:05

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

11-DEC-2014

ہماری پی ٹی آئی سے مثبت بات چیت ہوئی ہے ہم اسے جاری رکھیں گے۔ احسن اقبال کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مزاکرات پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔ احسن اقبال

ہم چاہتے ہیں کہ مزاکرات کا چوبیس گھنٹوں میں کوئی نتیجہ نکل آئے دھرنوں کا ملکی معیشت کو بہت نقصان ہو رہا ہے۔احسن اقبال

دونوں طرف سے بیانات کو دھیما رکھنے کی ضرورت ہے۔ شیخ وقاص اکرم

حکومت تاخیری حربے استعمال نہ کرتی تو فیصل آباد اور دوسرے شہروں میں ہڑتالیں نہ ہوتیں۔ میاں انوارالحق رامے

ہم کراچی میں کسی کو دوکان بند کرنے کا نہیں کہیں گے جو بند نہیں کرنا چاہے وہ ایسا کر سکے گا۔ انوارالحق رامے

حکومت جب سمجھتی ہے کہ وہ طاقتور ہو گئی ہے تو مزاکرات سے انکار کر دیتی ہے۔ انوارالحق رامے

ہم حکومت اور پی ٹی آٗی کے درمیان مزاکرات کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ قمر زمان کائرہ

مسلم لیگ ن اسٹیبلشمنٹ کے زور پر حکومت کرتی رہی ہے اسے طاقت استعمال کرنے کی عادت ہے۔ کائرہ

عمران خان نے تمام سیای جماعتوں کو اپنا دشمن بنا لیا ہے اور اکیلے رہ گئے ہیں۔ کائرہ

پی ٹی وی پر حملے کے ایک واقع نے صورت حال تبدیل کر دی۔ کائرہ

مسلم لیگ ن نے فیصل آباد میں حماقت کی اور اب دباؤ میں مزاکرات کرنے پر تیار ہو گئی ہے۔ کائرہ

حکومت احتجاج کو حق بھی کہتی ہے اور زیادتی بھی کرتی ہے۔ انوارالحق رامے

الطاف حسین نے کہا ہے کہ جلسہ جلوس کرنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

پی ٹی آئی سے اپیل ہے کہ اپنے احتجاج کو پر امن رکھے۔ مصطفی عزیز آبادی

ہم اپنے کارکنوں کی شہادت پر ہڑتال کرواتے ہیں تو ہم پر تنقید کی جاتی ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

ہڑتال کی کال دینا جمہوری عمل ہے مسلم لیگ ن کے لیڈر خود ہمارے خلاف ہڑتالیں کرواتے رہے۔ کائرہ

میں سمجھتا ہوں کہ کراچی میں پیپلز پارٹی کے کارکن مسلم لیگ ن کی طرح ہمارے مقابلے پر نہیں آیں گے۔ انوارالحق رامے

پی ٹی آئی کراچی میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے تعاون سے ہڑتال کرے گی۔ شیخ وقاص اکرم

مجھے اب بھی خدشہ ہے کہ حکومت مزاکرات میں لیت و لعل سے کام لے گی۔کائرہ

عمران خان کو کراچی میں ہڑتال کی کال ختم کر دینی چاہئیے مسلم لیگ ن مزاکرات سے ہٹی تو اسے کوئی نہیں چھوڑے گا۔ کائرہ