27 November, 2014 21:40

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

27-NOV-2014

عمران خان چاہتے ہیں کہ حکومت انہیں گرفتار کر لے تا کہ وہ لوگوں کی نظر میں ہیرو بن سکیں۔ شیخ وقاص اکرم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اس وقت تک حکومت کا عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ شیخ وقاص اکرم

پی ٹی وی پر حملے کی تحقیقات ہوں گی تو پتہ چل جائے گا کہ اس میں حکومت خود ملوث ہے۔ مراد سعید

اگر پی ٹی آئی دھرنا نہیں بلکہ دھرنی ہے تو پھر حکومت اتنی زیادہ پولیس کیوں بھیج دیتی ہے۔ مراد سعید

چند اچھے الفاظ بول کر مسئلہ حل کیا جا سکتا تھا لیکن حکومت نے پکڑ دھکڑ شرع کر دی ہے۔ امین فہیم

چور کی داڑھی میں تنکا ہوتا ہے مسلم لیگ ن نے دھاندلی نہیں کروائی تو پھر تحقیقات کیوں نہیں کروا دیتی۔ امین فہیم

جن حلقوں پر اعتراض ہے وہاں کی تحقیقات ہونی چاہییں۔ امین فہیم

ماڈٖل ٹاؤن آپریشن وقت سے پہلے کر دیا گیا ابھی طاہر القادری آئے ہی نہیں تھے یہ حکومت کا ایک بیوقوفانہ قدم تھا۔ امین فہیم

حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن پر تحقیقاتی کمیٹی پر کمیٹی بناتی جائے گی تو فاؤل پلے کا شک ہو گا۔ امین فہیم

انیس سو ستر میں الیکشن کا نتیجہ نہیں مانا گیا تو پاکستان ٹوٹ گیا تھا۔ امین فہیم

چار حلقوں کی تحقیقات کروا دی جاتیں تو معاملہ یہاں تک نہیں پہنچتا۔ مراد سعید

اگر دھاندلی کی تحقیقات کے لئیے کمشن بن جاتا ہے تو پھر اس کے فیصلے کو قبول بھی کرنا پڑے گا۔ امین فہیم

اگر الیکشن دھاندلی پر آزاد کمشن بنے گا تو ہم اسے کے فیصلے کو قبول کریں گے۔ مراد سعید

وزیراعظم نے کشمن بنانے کے لئیے خط لکھ دیا ہوا ہے اب سپریم کورٹ کا کام ہے کہ کمشن بنائے۔ شیخ وقاص اکرم