26 November, 2014 21:29

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

26-NOV-2014

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دھاندلی کے نئے شواہد سامنے آتے جا رہے ہیں۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفگتو

اب تک جو حلقے کھلے ہیں ان میں دھاندلی کے وسیع ثبوت سامنے آئے ہیں۔ اسد عمر

حلقے کھلنے کے نتیجے میں ساری سیاسی پارٹیوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔ دانیال عزیز

چند حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت ملنے سے رحجان کا اندازہ ہو سکتا ہے سارا الیکشن کالعدم نہیں ہو سکتا۔ قمر زمان کائرہ

وزیراعظم نے کمشن بنانے کے لئیے خط لکھا تھا سپریم کورٹ بتائے کہ اس نے اب تک کمشن کیوں نہیں بنایا۔ کائرہ

عمران خان کو چاہئیے کہ دھاندلی کے نئے ثبوت پیش کرنے سے پہلے مشورہ کر لیں کہ وہ مستحکم ہیں یا نہیں ہیں۔ کائرہ

مسلم لیگ ن سے مزاکرات جیوڈٖیشل کمشن کے اختیارات کے مسئلے پر آ کر ختم ہوئے تھے۔ اسد عمر

پی ٹی آئی والے پرانے زمانے کے نعرے لگا رہے ہیں اب حالات اور ادارے بہت تبدیل ہو چکے ہیں۔ دانیال عزیز

پی ٹی آئی بتائے کہ وہ جو ایمپائر کی انگلی اٹھنے کی بات کرتی تھی وہ ایمپار کون ہے۔ دانیال عزیز

پی ٹی آئی نے چودہ اگست کو لاہور سے چلنے سے پہلے کہا تھا کہ اگر جمہوریت کو کچھ ہوا تو نہ صرف مخالفت کریں گے بلکہ مزاحمت بھی کریں گے۔ اسد عمر

اسحق ڈار نے آج کہا ہے کہ حکومت مزاکرات کے لئیے تیار ہے تو پھر حکومت آگے بڑھے اور مزاکرات شروع کرے۔ کائرہ

تیس نومبر کو حکومت نے دھرنے کو روکنے کی کوشش کی تو یہ اس کی بہت بڑی غلطی ہو گی نقصان اٹھائے گی۔ کائرہ

حکومت نے پی ٹی آئی کو ہر شہر میں جلسوں کی اجازت دی ہے تیس نومبر کو دھاوا بولیں گے تو پھر ایکشن لینا پڑے گا۔ دانیال عزیز

مسلم لیگ ن نے چوہدری نثار کی سربراہی میں پریزیڈنٹ ہاؤس پر حملہ کیا تھا اور اس کی وڈیو بھی میڈیا کے پاس موجود ہے۔ اسد عمر

پی ٹی وی پر جس نے بھی حملہ کیا بہت برا کیا۔ اسد عمر

حکومت ثبوت دے دے کہ پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر پی ٹی آئی نے حملہ کیا تھا۔ اسد عمر

عمران خان تیس نومبر کو کسی سرکاری بلڈنگ پر دھاوا نہیں بولیں گے کیونکہ انہوں نے ایسا کیا تو تباہ ہو جایں گے۔ کائرہ

سپریم کورٹ پر حکومت کا کائی کنٹرول نہیں ہے اسے خط لکھ دیا ہے اب کمشن وہ اپنی مرضی سے بنائے گی۔ دانیال عزیز

حکومت عمران خان کی پانچ سو کروڑ روپے کی جائیداد کے ثبوت لوگوں کو پیش کرنے جا رہی ہے۔ دانیال عزیز

مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہوا ہے وہ عوام سے ہمیشہ جھوٹ بولے گی۔ اسد عمر