17 November, 2014 21:04

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-NOV-2014

جن لوگوں پر پی ٹی وی پر حملے کی ایف آئی آر درج ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔ پرویز رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عمران خان کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے تا کہ وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ انتقامی کاروائی کی گئی ہے۔ پرویز رشید

ہم نے پی ٹی وی پر حملے کا معاملہ عدالت پر چھوڑ دیا ہے ہم مداخلت نہیں کریں گے۔ پرویز رشید

پی ٹی وی پر حملے میں جو بھی ملوث ہے اسے گرفتار کیا جانا چاہئیے اور سزا ہونی چاہئیے چاہے وہ اسد عمر ہی کیوں نہ ہو۔ اسد عمر

اسد عمر اگر قانون کو ماننے والے ہیں تو خود عدالت میں پیش ہو جایں۔ پرویز رشید

اگر عدالت مجھے نوٹس بھیجے تو میں خود پیش ہو جاؤں گا۔ اسد عمر

طاہرالقادری اور عمران خان نے لوگوں کو اشتعال دلانے والی تقریریں کیں۔ پرویز رشید

عمران خان نے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کو خود رہا کروایا۔ پرویز رشید

پرویز رشید ثابت کر دیں کہ عمران خان نے لوگوں کو پی ٹی وی پر حملہ کرنے کے لئیے اشتعال دلایا۔ اسد عمر

عمران خان نے ان لوگوں کو رہا کروایا جنہیں دھرنے میں شرکت کرنے پر گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی کام نہیں ہے۔ اسد عمر

جس طرح حکومت نے سما۶ اور دوسرے ٹی وی کے کارکنوں پر تشدد کروایا گیا اس پر بھی قانونی کاروائی ہونی چاہئیے۔ اسد عمر

جے آئی ٹی اگر مجھے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی زمہ دار ٹھہرا دے گی تو میں خود عدالت میں پیش ہو جاؤں گا۔ پرویز رشید

جے آئی ٹی پنجاب حکومت کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کی زمہ دار ٹھہرا چکی ہے۔ اسد عمر

میں دیکھوں گا کہ جس دن پنجاب پولیس شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گرفتار کرے گی۔ اسد عمر

مسلم لیگ ن کے لیڈروں نے سپریم کورٹ کی بلڈنگ پر حملہ کیا تھا اور یہ تاریخ کا حصہ ہے۔ اسد عمر

سانحہ ماڈل ٹاؤن میں اب تک نو لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پرویز رشید

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی نے بہت سے کام اکٹھے کئیے لیکن بہت سے اپنے اپنے طور پر بھی کئیے۔ اسد عمر

مسلم لیگ ن نے زرداری کے دور میں چوہدری نثار کی قیادت میں وزیراعظم ہاوس پر حملہ کیا تھا۔ اسد عمر