28 October, 2014 21:02

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

28-OCT-2014

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں چھبیس فیصد کمی ہوئی ہے لیکن حکومت نے بجلی پر تریپن پیسے سرچارج لگا دیا ہے۔ کامل علی آغا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت اس وقت عالمی منڈی کے مقابلے میں تیل کی قیمت پر بائیس روپے لیٹر زیادہ وصول کر رہی ہے۔ کامل علی آغا

نیپرا نے تریپن پیسے سرچارج کی سمری بنائی ہے لیکن حکومت نے ابھی اسے منظور کرنے کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔ عباد شیر علی

حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا بلکہ صرف سبسڈی ختم کی ہے۔ عابد شیر علی

جب پیپلز پارٹی کو حکومت ملی تو سرکلر ڈیٹ پانچ سو ارب ڈالر تھا اور جب گئی تو تب بھی اتنا ہی تھا۔ سعید غنی

تیل کی قیمت کم ہونی چاہئیے کیونکہ قیمت کم کرنے کا فارمولا حکومت نے خود ہی بنایا ہوا ہے۔ سعید غنی

سب کچھ بیوروکریسی کا کیا دھرا ہے حکومت کو سمجھ نہیں آ رہی ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ کامل علی آغا

بجلی کے میٹر پینتیس فیصد تیز کر کے لگائے گئے ہیں۔ کامل علی آغا

حکومت نے لوگوں کو زائد بجلی کے بل آنے پر تین کمپنیوں سے آڈٹ کروایا ہے۔ عابد شیر علی

حکومت نے اس وقت صوبوں سے پانچ سو ارب بجلی کے واجبات وصول کرنے ہیں۔ عابد شیر علی

ویزر اعظم کی اپنی ٹیم نے رپورٹ بنائی ہے کہ بجلی کے میٹر تیس سے پینتیس فیصد تیز کر کے لگائے گئے ہیں۔ سعید غنی

پچھلی حکومتوں نے کوئی کام نہیں کیا سارے گناہ ہمارے زمہ ڈالے جا رہے ہیں۔ عابد شیر علی

نندی پور پراجیکٹ پر پندرہ ارب روپے سود ادا کیا گیا ہے۔ عابد شیر علی

حکومت نے لوگوں کو دکھانے کے لئیے نندی پور پراجیکٹ کو غیر ضروری تیزی سے بنایا لیکن اب چل نہیں رہا۔ سعید غنی

تین سالوں میں بجلی کی کمی پوری کر دیں گے۔ عابد شیر علی

تین سالوں میں بجلی اتنی مہنگی ہو جائے گی کہ کوئی استعمال نہیں کر سکے گا۔ کامل علی آغا