15 October, 2014 21:10

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

15-OCT-2014

انررون ملتان شہر بہت حساس ہے یہاں اکثر لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔ شہادت حسین نمائندہ سما۶ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

امن امان کے خدشہ کی وجہ سے دونوں امیدواروں نے فوج کو تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہادت حسین

انرون شہر کے علاوہ باقی ملتان شہر میں امن امان کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔شہادت حسین

عامر ڈوگر اور جاوید ہاشمی میں سے کون جیتے گا یہ کہنا بہت مشکل ہے۔ شہادت حسین

پیپلز پارٹی نے ملتان میں اپنا امیدوار کھڑا کر کے اپنی شناخت قائم رکھی ہے۔ شہلا رضا

میری اطلاعات کے مطابق عامر ڈوگر کی پوزیشن بہت اچھی ہے وہ الیکشن جیت سکتے ہیں۔ اسد عمر

جاوید ہاشمی کے پچھلے دنوں عمران خان کے خلاف بیانات دینے کی وجہ سے پی ٹی آئی کا ووٹر ان کے خلاف ضرور باہر نکلے گا۔ اسد عمر

پی ٹی آئی کا ملتان میں بڑا جلسہ کر لینا ایک بات ہے لیکن الیکشن جیتنا دوسری بات ہے۔ زعیم قادری

جاوید ہاشمی کی جمہوریت کے لئیے جدوجہد کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔ زعیم قادری

پچھلے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو برابری کی بنیاد پر الیکشن مہم نہیں چلانے دی گئی۔ شہلا رضا

ہمیں دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ اگر آپ نے جلسہ کیا تو بم پھاڑ دیں گے۔ شہلا رضا

پیپلز پارٹی نے پچھلے دور میں تاریخ کی بد ترین پرفارمنس دی۔ اسد عمر

یہ بد قسمتی کی بات ہے کہ پیپلز پارٹی کا پنجاب سے مکمل صفایا ہو گیا ہے۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی میں دو طرح کے لوگ ہیں ایک نظریاتی دوسرے فصلی بٹیرے ہیں۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی کے فصلی بٹیرے پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں لیکن ہم انہیں لینے کو تیار نہیں ہیں۔ اسد عمر

جاوید ہاشمی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تو مسلم لیگ ن والے کہتے تھے کہ آپ کا شکریہ آپ نے ہماری ہاشمی صاحب سے جان چھڑوا دی ہے۔ اسد عمر

ہر جماعت کی طرح پی ٹی آئی میں بھی دو طرح کے لوگ ہیں۔ شہلا رضا

پی ٹی آئی دھاندلی کا معاملہ سپریم کورٹ میں لے آئے ہم اس کا ہر فیصلہ مانیں گے۔ زعیم قادری

فارم چودہ، پندرہ اور سولہ کا آڈٹ ہو جانے سے دھاندلی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اسد عمر

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاسی زمین ان کے پاؤں تلے سے نکل چکی ہے پچھلے ساٹھ دنوں میں پاکستان بدل چکا ہے۔ اسد عمر