9 October, 2014 21:19

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

09-OCT-2014

اس وقت ہماری فوج جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیابی سے لڑ رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اس موقع پر بھارت کی ہمارے ملک کے خلاف جاریحیت کا کوئی جواز نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

پنچ دن گزر گئے لیکن حکومت نے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج نہیں کیا۔ شاہ محمود قریشی

بھارتی جارحیت کے خالف تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں ان میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

پاکستان نے بھارت سے نیویارک میں سائیڈ لائن میٹنگ کی کوشش کی جس کا مثبت جواب نہیں دیا گیا جو مناسب نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

گولے کا جواب گولہ ہوتا ہے بھارتی جارحیت کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم جب بھارت گئے تو صرف ایک ایجنڈا تھا کہ مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

بھارت اس وقت سرحد پر جو گڑ بڑ کر رہا ہے اسے غیر معمولی سمجھنا چاہئیے۔ مخدوم امین فہیم

ہماری فوج دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے ملک میں دھرنے جاری ہیں بھارت نے اسے ہماری کمزوری جانا ہے۔ امین فہیم

فاطمی اور سرتاج عزیز کیا کر رہے ہیں ہماری وزارت خارجہ۰ اپنا کردار ادا نہیں کر رہی۔ امین فہیم

دنیا نواز شریف کو کوئی اہمیت نہیں دے رہی کیونکہ پاکستان میں ان کی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے۔ امین فہیم

آج الحمد للہ قبائلی علاقعوں کو کافی حد تک دہشت گردوں سے پاک کروایا جا چکا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

نہ صرف دہشت گردی بلکہ انتہا پسندی کو بھی ختم کرنا ہے اور ان کی وجوہات کو بھی ختم کرنا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

حکومت کے خلاف لوگوں کے جزبات کا نہ صرف دھرنوں میں بلکہ ملک کے تمام شہروں میں بھی اظہار کیا جا رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی

ہم حکومت سے مزاکرات کے لئیے تیار ہیں جیوڈیشل کمشن بن جائے ہم اس کے ہر فیصلے کو مانیں گے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت نے جیوڈیشل کمشن بنانے کے لئیے خط لکھ دیا ہے لیکن تمام فیصلے قانون کے دائرے میں رہ کر ہوں گے۔ شاہد خاقان عباسی

آئین کے آرٹیکل چھہتر میں دھاندلی کا زکر ہے لیکن اس کی کوئی تشریح نہیں کی گئی۔ شاہ محمود قریشی

اس وقت کی ضرورت یہ ہے کہ حکومت اور عمران خان کے مزاکرات نتیجہ خیز ہوں۔ امین فہیم

اگر پورے الیکشن میں دھاندلی ثابت ہو جائے تو مڈ ٹرم الیکشن ہونے چاہییں ورنہ ان کا کوئی جواز نہیں ہے۔ امین فہیم

پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ مختلف حلقوں کی تحقیقات کی جایں دھانلی ثابت ہو جائے تو مڈ ٹرم الیکشن ہونے چاہییں۔ شاہ محمود قریشی

مسلم لیگ ن ہم سے مزاکرات کے ہر نقطہ پر پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن اور رضا ربانی سے مشورہ کرتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

اسحق ڈار نے ہمیں خود بتایا کہ وہ اگر کوئی بات مان بھی جایں تو انہیں پیپلز پارٹی کی بھی رضا مندی درکار ہوتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

صرف ایک مطالبے کی وجہ سے مسئلہ اٹکا ہوا ہے عمران خان استعفی مانگتے ہیں اور نواز شریف استعفی نہیں دیں گے۔ امین فہیم

حکومت میدان سے بھاگتی دکھائی دے رہی ہے باقی مطالبات مان لئیے جایں تو استعفے کے مطالبے کا بھی حل نکالا جا سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی

امین فہیم حکومت کو سمجھایں تو مسئلے کا حل نکل سکتا ہے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت فارم چودہ اور پندرہ کا آڈٹ کروا دے دیگر چیزیں بھی سامنے جایں گی لیکن کوئی معقول تجویز ہونی چاہئیے۔ شاہ محمود قریشی

حکومت آئے میز پر بیٹھے کوئی باقاعدہ تجویز دے ہم بھی مثبت جواب دیں گے۔ شاہ محمود قریشی

میں پوری زمہ داری لیتا ہوں حکومت کو مزاکرات کے لئیے منانے کی بھر پور کوشش کروں گا۔ شاہد خاقان عباسی