30 September, 2014 21:01

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

28-SEP-2014

مڈ ٹرم الیکشن نواز شریف سے استعفے کے مطالبے کی طرح دیوانے کا ایک خواب ہے۔ حنیف عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت کا اپنا طرز عمل ہی اس پر دباؤ ڈالنے کے لئیے کافی ہے۔ اعظم سواتی

ہمارا کام عوام کے مسائل کی خطر حکومت سے لڑنا ہے جبکہ حکومت کا کام مصالحت کرنا ہوتا ہے۔ اعظم سواتی

ہمارا پہلے دن سے موقف ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی آصف زرداری نے اسے سب سے پہلے آر وز کا الیکشن قرار دیا تھا۔ منظور وٹو

ایک جیوڈیشل کمشن بنایا جائے اگر دھاندلی ثابت ہو جائے تو مڈ ٹرم الیکشن کروائے جایں۔ منظور وٹو

جیوڈیشل کمشن کی ٹرمز اینڈ کنڈیشنز عمران خان کے مشورے سے طے کی جایں۔ منظور وٹو

حکومت اور اپوزیشن آپس میں مل کر بیٹھیں جو باتیں طے ہو جایں حکومت ان پر عمل کرے گی۔ حنیف عباسی

دھرنوں کی وجہ ملک میں ہیجان کی کیفیت ہے اور سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ حنیف عباسی

ہماری حکومت میں قانون کی حکمرانی ہو گی اور ہر کوئی اپنا ٹیکس ادا کرے گا۔ اعظم سواتی

مسلم لیگ ن جیوڈیشل کمشن بنانے کے لئیے تیار ہے لیکن عمران خان کو اس کے ٹرمز آف ریفرنس پر اعتراض ہے۔ منظور وٹو

عمران خان کے اعتراض کی وجہ حکومت کی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے جیوڈیشل کمشن کی رپورٹ پر عمل نہ کرنا ہے۔ منظور وٹو

جیوڈیشل کمشن کے وزیراعظم یا وزیراعلی کے خلاف پرچہ کاٹنے کے حکم کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہوتا کہ وہ قصور وار ہیں۔ حنیف عباسی

پی ٹی آئی کے جلسوں میں نہ مزدور آتے ہیں نہ کسان اور نہ عام لوگ صرف الیٹ کلاس آتی ہے۔ حنیف عباسی

بائیو میٹرک سسٹم کے تحت الیکشن کروانے کے لئیے صرف چھ مہینے درکار ہیں۔ افضل خان

سیاسی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے تو اس کی انکوائری ہونا ان کا قانونی حق ہے۔ افضل خان

میں انتخابات میں دھاندلی کے خلاف انکوائری کمشن بنائے جانے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ افضل خان

مڈ ٹرم الیکشن کروانا ایک آئینی عمل ہے غیر آئینی نہیں ہے۔ منظور وٹو

قومی اسمبلی کی دو سو بہتر سیٹیں ہیں لیکن چونتیس سیٹوں والے اسے ہائی جیک کر کے خود کش بمبار بنے ہوئے ہیں۔ حنیف عباسی