20 September, 2014 19:06

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

19-SEP-2014

پچھلے سیلاب سے لے کر اب تک کچھ نہیں بدلا وہی صورت حال ہے۔ مولا بخش چانڈیو کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پچھلے سیلاب میں زرداری صاحب نے خود کھانے پینے کی چیزوں کی پلاننگ کی اور وڈیو پر رابطے میں رہے۔ مولا بخش چانڈیو

ہمارے ملک میں ادارے اپنا کام زمہ داری سے نہیں کرتے۔ مولا بخش چانڈیو

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ مر جایں گے لیکن اپنے مطالبات پورے ہوئے بغیر واپس نہیں جایں گے۔ ابرار الحق

ہم نے ہر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا۔ ابرار الحق

ہم وزیراعظم کا استعفی نہیں چاہتے بلکہ یہ چاہتے ہیں کہ وہ کچھ دیر کے لئیے چلے جایں تا کہ شفاف تحقیقات ہو سکیں۔ ابرار الحق

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے موجودہ بحران کا کوئی حل نکلنا چاہئیے تھا۔ مولا بخش چانڈیو

عمران خان کا یہ کہنا کہ ان کا مطالبہ پورا نہیں ہوا تو وہ مر جایں گے ٹھیک بات نہیں ہے۔ مولا بخش چانڈیو

ملک وقوم کی خاطر آگے بڑھنا فخر کی بات ہے تو پیچھے ہٹنے سے توہین بھی نہیں ہوتی۔ مولا بخش چانڈیو

پارلیمنٹ نے اپنا فیصلہ جمہوریت اور آئین کے حق میں اور لشکر کشی اور جتھہ بندی کے خلاف دے دیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

اللہ عمران خان کی لمبی زندگی کرے اور وہ کنٹینر پر سالہا سال بیٹھے رہیں اس طرح انہیں استعفی نہیں ملے گا۔ رانا ثنا اللہ

میڈیا ہمیشہ وہ دکھاتا ہے جو عوام دیکھنا چاہتی ہے اور اس وقت عوام عمران خان کو دیکھنا چاہتی ہے۔ ابرار الحق

دنیا میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر جمہوری حکومتیں استعفی دے دیتی ہیں۔ ابرار الحق

حکومت کی رٹ ہر جگہ ختم ہو چکی ہے اگلے چھ سات دنوں میں ہر جگہ لوگ ناانصافی اور جھوٹ کے خلاف کھڑے ہوئے ملیں گے۔ ابرار الحق

ہم عمران خان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں لیکن انہوں نے جو انداز اپنایا ہے اس سے ہمیں اختلاف ہے۔ مولا بخش چانڈیو

مزاکرات میں ڈیڈ لاک صرف عمران خان کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے پیددا ہوا ہے۔ رانا ثنا اللہ

پی ٹی آئی کا پہلا مطالبہ وزیراعظم کا استعفی ہے۔ رانا ثنا اللہ

جو بند توڑے گئے ان کا رمضان اور حمزہ شوگر ملز سے دور دور کا بھی تعلق نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

بحران ختم نہ ہوا تو نقصان حکومت کا ہو گا لیکن انگلیاں عمران خان کی فہم و فراست پر بھی اٹھیں گی۔ مولا بخش چانڈیو