13 September, 2014 21:09

NADEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

13-SEP-2014

مزاکرات ہو رہے ہیں دن کو بات بنتی ہے رات کو بگڑ جاتی ہے۔ سراج الحق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کچھ نادان دوست ہیں جو معاملات بگاڑ دیتے ہیں۔ سراج الحق

حکومت طاقت کا استعمال کر رہی ہے اس سے معاملات بگڑ جاتے ہیں۔ سراج الحق

سانحہ لاہور کے بعد شہباز شریف وہاں چلے جاتے اور لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے تو صورت حال اتنی نہ بگڑتی۔ سراج الحق

فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی اس کے اپنے بہت سے مسائل ہیں۔ سراج الحق

ان لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو پی ٹی وی پر حملے میں ملوث ہیں۔ سعد رفیق

جو لوگ ریاست کی رٹ کو چیلنج کریں انہیں معاف نہیں کیا جا سکتا۔ سعد رفیق

پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے لوگوں کو ان کے گھروں سے گرفتار کیا جا رہا ہے۔ پرویز الہی

عبدالقادر کے گھر پر ان کے بیٹے کو گرفتار کرنے کے لئیے چھاپہ مارا گیا اور ان کی خواتین سے بد تمیزی کی گئی۔ پرویز الہی

حکومت کی رٹ کہیں موجود نہیں ہے آئی جی پولیس استعفے دے رہے ہیں۔ پرویز الہی

سب معاملات ٹھیک سمت میں جا رہے تھے کہ پی اے ٹی کی مزاکراتی ٹیم کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا گیا۔ رحمان ملک

پی اے ٹی کی مزاکراتی ٹیم کے رکن کی گرفتاری کا احسن اقبال اور عبدالقادر بلوچ کو بھی علم نہیں تھا۔ رحمان ملک

آج سار دن میں پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنوں کی گرفتاریں دیکھ دیکھ کر حیران ہو رہا ہوں۔ رحمان ملک

مجھے اس وقت بہت بڑے تصادم کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ رحمان ملک

کچھ سپائلرز ہیں جو حالات بگاڑ دیتے ہیں حکومت کو ان کا پتہ لگانا چاہئیے۔ رحمان ملک

حکومت خود سپائلر ہے اور کوئی نہیں ہے۔ پرویز الہی

طاہرالقادری کے آنے سے پہلے کہا گیا کہ اسے سبق سکھانا ہے اور ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف نے اپنے رشتہ داروں کو کہا کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ پرویز الہی

حکومت مشورے سے فیصلے نہیں کرتی بلکہ تکبر سے کرتی ہے۔ پرویز الہی

حکومت میں کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ معاملات سختی سے سدھریں گے جبکہ کچھ کا دوسرا خیال ہے۔ ایاز امیر

ماڈل ٹاؤن میں بھی معاملات سختی اور ڈنڈے کیوجہ سے خراب ہوئے۔ ایاز امیر

حکومت نے جتنا آنسو گیس اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا میں نے اپنی پوری زندگی میں اسلام آباد میں اتنا تشدد نہیں دیکھا۔ ایاز امیر