5 September, 2014 21:24

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

04-SEP-2014

آج قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا اچھا نہیں ہوا یہ بہت بد قسمتی کی بات ہے۔ رنا مشہود کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آپس میں لڑنے کی بجائے قومی مسائل پر بت ہو تو زیادہ بہتر ہو گا۔ رانا مشہود

چوہدری اعتزاز نے جمہوریت کے لئیے جدوجہد کی ماریں کھایں ان پر تنقید کرنا بد قسمتی کی بات ہے۔ کائرہ

چوہدری اعتزاز نے اپنی تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں کہی جو قابل اعتراض ہو۔ کائرہ

چوہدری نثار پتہ نہیں کس بات پر ناراض ہیں ان کا رویہ توہین آمیز تھا۔ کائرہ

نواز شریف نے مشرف کو ترقی دینے کا فیصلہ مشاورت سے کیا تھا۔ معین حیدر

نواز شریف نے مشرف کو ترقی دیتے وقت جن لوگوں سے مشاورت کی ان میں ان کے والد میاں شریف بھی شامل تھے۔ معین حیدر

نواز شریف کا خیال تھا کہ مشرف اردو سپیکنگ ہیں فوج میں ان کی زیادہ سپورٹ نہیں ہو گی۔ معین حیدر

حکومت کو خطرہ فوج سے نہیں ہے اپنی گورننس کے طریقہ کار سے ہے۔ معین حیدر

حکومت کی نیت خراب ہے وہ مسئلے کو حل کرنا نہیں چاہتی۔ کائرہ

حکومت کہتی ہے کہ عمران خان کے پانچ مطالبات مان لئیے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ کائرہ

جب تک نواز شریف استعفی نہیں دیتے عمراں خان دھرنے سے نہیں اٹھیں گے۔ شیخ رشید

پیپلز پارٹی اور الطاف حسین ابھی دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ شیخ رشید

میں نے سپریم کورٹ میں عمران خان کی جگہ جا کر بیان دیا ہے کہ چینی صدر آیں ہم جو سڑک کہیں گے چھوڑ دیں گے۔ شیخ رشید

حکومت وقت گزاری کی کوششوں میں مصروف ہے اس کا خیال ہے خراب موسم آنے سے دھرنا ختم ہو جائے گا۔ کائرہ

میں نے حکومت کو کہا ہے کہ اس طرح دھرنا ختم نہیں ہو گا۔ کائرہ

عمران خان کو نواز شریف کے استعفے کی ضد چھوڑ دینی چاہئیے اور حکومت کو باقی کے پانچ مطالبات مان لینے چاہئییں۔ کائرہ

اگر چوہدری نثار نے کل اپنی پریس کانفرنس میں سخت الفاظ استعمال کئیے تو پھر حالت ہمارے قابو میں نہیں رہیں گے۔ کائرہ

اگر نواز شریف سمجھتے ہیں کہ فوج کے کوئی کردار ادا کرنے سے مسئلہ حل ہو سکتا ہے تو اس میں کوئی حرج کی بات نہیں ہے۔ معین حیدر