11 August, 2014 21:03

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

11-AUG-2014

عام آدمی کا حق ہے کہ اسے اچھی قسم کی بسیں فراہم کی جایں امیر لوگ اپنے زاتی جہاز اڑا رہے ہیں۔ شہباز شریف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہم نے تعلیم کے فروغ اور پسماندہ علاقعوں سے انتہا پسندی ختم کرنے کے لئیے دانش سکول بنائے ہیں۔ شہباز شریف

دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے یہ وقت لانگ مارچ کرنے کا نہیں ہے۔ شہباز شریف

مجھے طاہرالقادری کا نام لینا بھی گوارہ نہیں یہ شخص قرآن اٹھا کر جھوٹ بولتا ہے۔ شہباز شریف

طاہرالقادری کا انقلاب ملک کو بہت بڑے انتشار کی طرف لے جائے گا۔ شہباز شریف

اگر مال روڈ پر کوئی حادثہ ہو جائے یا ڈینگی سے لوگ مر جایں تو مجھے استعفی کیوں دینا چاہئیے۔ شہباز شریف

سانحہ لاہور میں مرنے والے لوگوں کا میں زمہ دار نہیں ہوں۔ شہباز شریف

سانحہ لاہور کی ایف آئی آر میں سے طاہرالقادری کے بیٹے کا نام میں نے نکلوایا تھا۔ شہباز شریف

آج تک پاکستان میں کبھی کسی سانحہ پر کسی نے استعفی نہیں دیا۔ شہباز شریف

اگر یہ ثابت ہو جائے کہ سانحہ لاہور میں گولی چلانے کا حکم میں نے دیا تھا تو میں استعفی دے دوں گا۔ شہباز شریف

یہ کہنا کہ انقلاب لاؤ لوگوں کے گھروں میں گھس جایں مرنے والوں کا قصاص لیں انقلاب نہیں ہے۔ شہباز شریف

آج لوگ میٹرو بس کی وجہ سے صرف بیس روپے میں اپنی منزل پر پہنچتے ہیں۔ شہباز شریف

اگر حکومت کنٹینرز کھڑے نہ کرتی تو نہ جانے طاہرالقادری کے ماننے والے تشدد میں کہاں تک چلے جاتے۔ شہباز شریف

ہم نے بارہا عمران خان کو بات چیت کی دعوت دی ہے۔ شہباز شریف

نواز شریف چند ماہ پہلے چوہدری نثار کےساتھ عمران خان کو ملنے ان کے گھر چلے گئے تھے۔ شہباز شریف

میاں نواز شریف نے عمران خان کو دعوت دی ہے کہ وہ دس دس حلقے کھولنے کے لئیے تیار ہیں۔ شہباز شریف

لانگ مارچ سے ہماری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے ملک کو خطرہ ہے۔ شہباز شریف

جب ملک کو خطرہ ہو گا تو پھر کچھ نہیں بچے گا ہر چیز تباہ ہو جائے گی۔ شہباز شریف

چوہدری برادران نے بنکوں سے اربوں روپے کے قرضے لئیے بعد میں معاف کروا لئیے۔ شہباز شریف

اگر شریف خاندان نے اصل یا سود کا ایک دھیلا بھی معاف کروایا ہو تو استعفی دے دوں گا۔ شہباز شریف

ہم نے چین کے ساتھ مل کر اربوں روپے کے بجلی کے منصوبے شروع کئیے ہیں۔ شہباز شریف

جو لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان ترقی کرے وہ احتجاج کر رہے ہیں اور ہماری حکومت ختم کرنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف

ہماری حکومت ملک کو بچانے کے لئیے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے۔ شہباز شریف

اگر عدالت مشرف کو ملک سے جانے کی اجازت دے گی تو نواز حکومت اس کا جائزہ لے گی۔ شہباز شریف