7 August, 2014 20:55

NADEEM MALIK LIVE

Samaa.tv/nadeemmaliklive/

07-AUG-2014

نواز شریف کا حکومت چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے وہ موجودہ حالات میں بھی بہت پر سکون رہتے ہیں۔ اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مجھے الیکشن اصلاحات کمیٹی کا متفقہ طور پر چیرمین بنایا گیا ہے اور اس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہے۔ اسحق ڈار

ہماری جماعت نے پچھلے دنوں میں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا ہے اور بات چیت کی ہے۔ اسحق ڈار

ہم عمران خان کے مطالبات پر آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے غور کرنے پر تیار ہیں۔ اسحق ڈار

عمران خان بات چیت کریں تو قانون کے مطابق ہم چار پی ٹی آئی اور چار ہمارے حلقوں میں الیکشن بھی کروا سکتے ہیں۔ اسحق ڈار

ہم دھاندلی میں ملوث آر اوز کو سزا نہیں دے سکتے کیونکہ الیکشن عبوری حکومت نے کروائے تھے۔ اسحق ڈار

ہمارے ساتھ بھی دھاندلی ہوئی ہے بہت سے حلقوں میں مسلم لیگ ن جیت سکتی تھی لیکن ہمیں ہروا دیا گیا۔ اسحق ڈار

الیکشن اصلاحات کے تحت ہم جدید ووٹنگ کا نظام اور نئے قوانین لا سکتے ہیں۔ اسحق ڈار

اس بات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہے کہ عبوری حکومت اپنے وقت میں کیا کام کر کے گئی اور آئیندہ اس میں کن اصلاحات کی ضرورت ہے۔ اسحق ڈار

الیکشن اصلاحات کی کمیٹی اسمبلی کی مدت پانچ کی بجائے چار سال کرنے پر بھی غور کر سکتی ہے۔ اسحق ڈار

پی ٹی آئی نے اب تک حکومت کو لانگ مارچ کے لئیے درخواست نہیں دی یہ لیگل پراسس ہے۔ اسحق دار

سانحہ لاہور پر تحقیقاتی کمیٹی بنی ہوئی ہے زمہ داروں کو سزا دی جائے گی۔ اسحق ڈار

طاہرالقادری لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں وہ کینـڈا میں ایسا کریں تو ان کی شہریت ختم کر دی جائے۔ اسحق ڈار

پرویز مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ میں قانون کے مطابق ڈالا گیا ہے۔ اسحق دار

حکومت کے فوج کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں کسی قسم کی کوئی دوریاں نہیں ہیں۔ اسحق ڈار