31 July, 2014 20:54

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

31-JULY-2014

میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو اپنے مفاد کے لئیے حکومت سے لڑائی کرتے ہیں بعد میں مان جاتے ہیں۔ عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے پہلے دن کہا تھا کہ ہم نے الیکشن مانا ہے لیکن دھاندلی نہیں مانی میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں۔ عمران خان

افغانستان میں دھاندلی کا الزام لگا اور اب اسی لاکھ ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہو رہی ہے۔ عمران خان

ہماری حکومت ووٹوں کی گنتی اس لئیے نہیں کرواتی کہ دھاندلی کا سارا پول کھل جائے گا۔ عمران خان

میں پریس کانفرنس کرنے جا رہا ہوں جس میں دھاندلی کی پوری تفصیلات بتاؤں گا کہ کون کون ملوث ہے۔ عمران خان

اگر پی ٹی آئی کے حلقوں پر بھی کوئی اعتراض ہے تو ہم کھولنے کے لئیے تیار ہیں۔ عمران خان

مجھے چوہدری افتخار پر اعتراض ہے سپریم کورٹ پر نہیں ہے موجودہ چیف جسٹس زبردست آدمی ہیں۔ عمران خان

چوہدری افتخار نے کس بنیاد پر آر اوز سے خطاب کیا اور کہا کہ آر اوز نے الیکشن میں بڑا زبردست کام کیا۔ عمران خان

مسلم لیگ ن نے نو نو مہینے کا سٹے آرڈر لیا ہوا ہے اگر دھاندلی نہیں کی تو پھر سٹے کیوں پیتے ہیں۔ عمران خان

افتخار چوہدری نے میرے خلاف کیس کیا ہے اب پتہ چلے گا کہ انہوں نے اور ان کے بیٹے نے کیا کچھ کیا ہے۔ عمران خان

میرے پاس ان کے بیٹے کے خلاف بہت سے ثبوت ہیں جو اب میں سامنے لاؤں گا۔ عمران خان

چودہ مارچ کو آزادی مارچ ہو گا اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوں گے ہم اٹھ کر نہیں جایں گے۔ عمران خان

پی ٹی آئی ایک نظریاتی جماعت ہے میرے ساتھی بھاگیں گے نہیں میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہیں سووں گا۔ عمران خان

نواز شریف کا خاندان شاہی خاندان ہے ان کے بیٹے کی ایک کمپنی کی مالیت ایک اعشاریہ نو بلین پونڈ ہے۔ عمران خان

مسلم لیگ ن کی حکومت سرکاری ملازمیں سے اپنے زاتی ملازمیں کی طرح کا سلوک کرتے ہیں۔ عمران خان

فوج پاکستان کی ہے یہ کبھی بھی پی ٹی آئی کے عورتوں اور بچوں پر گولی نہیں چلائے گی۔ عمران خان

اگر فوج نے گولی چلائی تو سب سے پہلے میں خود گولی کھاؤں گا۔ عمران خان

مجھے صرف ایک چیز بتائی جائے جو حکومت نے ٹھیک کی ہے سوائے اخباروں میں اشتہارات دینے کے۔ عمران خان

مسلم لیگ ن نے ایسا کونسا کام کیا تھا کہ ان کو پچھلے الیکشن سے دوگنا ووٹ مل گئے۔ عمران خان

ہم دھاندلی ثابت کریں گے اور مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ کریں گے اب تک پاکستان میں جمہوریت نہیں آئی۔ عمران خان

ری الیکشن موجودہ الیکشن کمشن کے تحت نہیں ہو سکتا۔ عمران کان

چار حلقوں کی دھاندلی چیک کرنے کا وقت گزر گیا اب فیصلہ اسلام آباد میں ہو گا۔ عمران خان

سعودیوں اور امریکیوں کو پاکستان کے معاملات سے باہر رہنا چاہئیے۔ عمران خان

قادری صاحب کا ایجنڈا تھوڑا سا ہم سے مختلف ہے ہم آئین کے اندر رہ کر راستہ ڈھونڈھنا چاہتے ہیں۔ عمران خان

چودہ اگست کو اپنے مطالبات منوانے سے پہلے نہیں اٹھیں گے اور بتایں گے کہ کیوں ری الیکشن ہونے چاہییں۔ عمران خان