21 July, 2014 22:50

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

21-JULY-2014

پاکستان میں جمہوریت ہے یہاں مڈل ایسٹ والے حالات نہیں ہیں کسی افراتفری کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ معین الدین حیدر کی ندیم ملک لایو میں گفتگو

پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بڑا سنگین ہے لوگ جمہوری حکومت سے بہتر کارکردگی کی توقع کر رہے ہیں۔ معین حیدر

انقلاب کسی نقطہ اور شخصیت پر آیا کرتے ہیں پاکستان میں وہ نقطہ اور شخصیت موجود نہیں ہیں۔ شہزاد چوہدری

مڈل ایسٹ میں پچھلے کئی سالوں سے ڈکٹیٹرز کی حکومتیں چل رہی تھیں اور وہاں کے انقلاب کی ڈوریاں باہر سے ہلائی گئیں۔ شہزاد چوہدری

طاہرالقادری ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن ان کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ انقلاب لا سکیں۔ معین حیدر

ہم آزادی مارچ اس لئیے کر رہے ہیں کہ آئیندہ پاکستان میں آزادانہ الیکشن کمشن کے تحت انتخابات ہو سکیں۔ شاہ محمود قریشی

تمام سیاسی جماعتیں آزادانہ انتخابات اور الیکشن کی اصلاحات کے حق میں ہیں۔ شاہ محمود قریشی

پاکستان میں اپنے مطالبات منوانے کے لئیے جلسے جلوس کرنے پڑتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

اگر ہم انتخابات میں دھاندلی ثابت کر دیں تو پھر ہم مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی بتائے کہ وہ کس قانون کے تحت ہمارے مینڈیٹ کو نہیں تسلیم کرتی۔ عبدالقادر بلوچ

چار حلقوں کی بنیاد پر کس طرح تمام الیکشن پر اعتراض کیا جا سکتا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

چار حلقوں پر اعتراض بطور نمونہ کیا ہے تا کہ پتہ چل سکے کہ کہ دھاندلی کیسے کی گئی۔ شاہ محمود قریشی

جہاں سے پی ٹی آئی جیتی ہے وہاں پر کسی کو اعتراض ہو تو ہم وہ حلقے کھولنے کو تیار ہیں۔ شاہ محمود قریشی

پاکستان ہمیشہ جلسے اور جلوسوں کی وجہ سے سیاسی طور پر کمزور ہو جاتا ہے۔ معین حیدر

عمران خان اور طاہرالقادری کے نظریات میں بہت فرق ہے یہ دونوں اکٹھے ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ شہزاد چوہدری

میں نہیں سمجھتا کہ عمران خان کے مارچ سے کوئی افرا تفری پھیلے گی۔ شہزاد چوہدری

عمران خان کے موقف میں الجھاؤ ہے واضع طور پر پتہ نہیں ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ شہزاد چوہدری

پاکستان کے موجودہ حالات میں جلسے جلوسوں اور انقلاب کی باتیں ٹھیک نہیں ہیں۔ معین حیدر

اگر چودہ اگست کو طاہرالقادری لانگ مارچ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی جمہوریت یا سسٹم کو ڈیریل نہیں کرنا چاہتی یہ غلط پروپیگنڈہ ہے۔ شاہ محمود قریشی