17 July, 2014 20:55

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-JULY-2014

میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو عمران خان کے مطالبے پر چار حلقے کھول دینے چاہییں تھے۔ امین فہیم کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت کو چار حلقے کھولنے پر شاید خوف اور شک ہے کہ کہیں دھاندلی کا راز کھل نہ جائے۔ امین فہیم

چوہدری نثار نے قومی اسمبلی میں چار کی بجائے چالیس حلقے کھولنے کی پیشکش کی اور اس کی نگرانی کے لئیے ایک کمشن بنانے کی تجویز دی تھی۔ رانا ثنا اللہ

عمران خان نے چوہدری نثار کی تجویز کا مثبت جواب نہیں دیا۔ رانا ثنا اللہ

حکومتی کمشن کی دو میٹنگ ہوئیں لیکن بتایا گیا کہ کمشن کے پاس کسی قسم کا کوئی اختیار ہی نہیں ہے۔ علی محمد خان

اب بھی کچھ گیا نہیں گیند میاں صاحب کی کورٹ میں ہے آگے بڑھیں تو بات بن سکتی ہے۔ علی محمد خان

عمران خان اور طاہرالقادری کے مطالبات درست ہیں لیکن ملکی حالات کی وجہ سے یہ مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہئیے۔ شاہی سید

پینسٹھ سالوں سے الیکشن میں فراڈ چل رہا ہے اس دفعہ بھی ویسا ہی ہوا ہے۔ شاہی سید

حکومت عمران خان کے مطالبات پورے کرنے پر تیار ہے لیکن پہلے پی ٹی آئی الیکشن کمشن سے اپنی پٹیشن واپس لے۔ رانا ثنا اللہ

جو جہاں سے ہارا ہے وہ وہاں پر دھاندلی کا شور کرتا ہے جہاں سے جیتا ہے وہاں پر کوئی شکایت نہیں ہے۔ رانا ثنا اللہ

خورشید شاہ کے زریعے عمران خان سے رابطے میں ہیں مجھے امید ہے کہ معاملہ اچھے انداز میں حل ہو جائے گا۔ رانا ثنا اللہ

ہم پاکستان کا بھلا چاہتے ہیں مسلم لیگ ن آگے بڑھے گی تو پی ٹی آئی بھی آگے بڑھے گی۔ علی محمد خان

وزیراعظم نواز شریف اور فوج کے درمیان ملاقاتوں کا مقصد کیا ہے یہ جلد سامنے آ جائے گا۔ امین فہیم

ملک آئین پر چلتا ہے اور اس کے لئیے تمام ادروں کا تعاون بہت ضروری ہوتا ہے۔ شاہی سید

لاہور میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا ٹارگٹ وزیراعظم کے علاوہ کوئی اور بھی اہم جگہ ہو سکتی تھی۔رانا ثنا اللہ

حکومت اور حکومت سے باہر تمام اداروں کو پاکستان کے شہریوں کی حفاظت کے لئیے بھر پور کوشش کرنی چاہئیے۔ امین فہیم