10 July, 2014 20:56

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

10-JULY-2014

چودہ اگست کو عمران خان، قادری، چوہدری برادران اور شیخ رشید سب اکٹھے باہر نکلیں گے۔ شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

قلندر اندر جانے سے نہیں ڈرتے لیکن اب حکومت کے اندر جانے کا وقت آ گیا ہے۔ شیخ رشید

چودہ اگست کو ہم خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے مریں گے بھی اور ماریں گے بھی۔ شیخ رشید

جو حکومت بیرئیرز ہٹانے کے لئیے سو لوگوں کو گولیاں مار سکتی ہے وہ چودہ اگست کو کچھ بھی کر سکتی ہے۔ شیخ رشید

کسی کو اس بات میں شک نہیں ہونا چاہئیے کہ پیپلزپارٹی بھی حکومت کے خلاف جائے گی ورنہ اس کی سیاست ختم ہیو جائے گی۔ شیخ رشید

حکومت سپریم کورٹ کے ججوں کے سامنے چار حلقے ہمارے اور چار مسلم لیگ ن کے کھلوا لے سارا گند سامنے آ جائے گا۔ شیخ رشید

لاہور میں عورتوں کو سیدھی منہ پر گولیاں ماری گئیں شہباز شریف میں شرم ہوتی تو استعفی دے دیتے۔شیخ رشید

ہم چودہ اگست کو حکومت سے مڈ ٹرم الیکشن کا مطالبہ کریں گے۔ شیخ رشید

حکومت نے کسی ادارے میں میرٹ پر تقرری نہیں کی سب لوگوں کو اپنی مرضی سے لگایا گیا ہے۔ شیخ رشید

آئی پی ڈیز کو نہ سمبھالا گیا تو یہ پورے ملک میں پھیل جایں گے۔ شیخ رشید

حکومت لیپ ٹاپ اور بینطیر انکم پروگرام کے ایک سو سترہ ارب روپے میں سے سترہ ارب روپے آئی پی ڈیز کو دے دے تو بہتر ہو گا۔ شیخ رشید

نواز شریف کو خود طالبان سے مزاکرات کو لیڈ کرنا چاہیے تھا۔ شیخ رشید

ابھی تو طالبان کے خلاف آپریشن میں نواز شریف اور فوج ایک پیج پر ہیں لیکن آپریشن کے بعد پتہ چلے گا کہ کیا ہو گا۔ شیخ رشید

افغانستان کے سیاسی حالات کا بھی پاکستان پر بہت گہرا اثر ہو گا۔ شیخ رشید

امریکہ اب کراچی کے حالات خراب نہیں کرنا چاہے گا کیونکہ اسے وہاں سے اب اپنا اسلحہ لے کر جانا ہے۔ شیخ رشید

عمران خان کے خلاف سیتا وائٹ والے سکینڈل کے پیچھے پچھلے دور میں اسحق ڈار تھے۔ شیخ رشید

چوہدری افتخار جب ہاؤس اریسٹ تھے تو خفیہ فون سے رانا ثنا اللہ، وٹو اور نواز شریف کو فون کیا کرتے تھے۔ شیخ رشید

پچھلے الیکشن میں الطاف حسین نے خود مجھے فون کیا کہ کراچی سے الیکشن لڑ لیں ساتھ دیں گے لیکن میں نے کہا کہ میں عمران خان سے وعدہ کر چکا ہوں۔ شیخ رشید

ہم چودہ اگست کو سیاسی جوش اور ولولے کے ساتھ اسلام آباد آیں گے۔ شیخ رشید