30 June, 2014 21:02

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmliklive/

30-JUNE-2014

یہ بات درست ہے کہ میں نے جیوڈیشل کمشن کو حلفی بیان میں بتایا ہے کہ میں نے گولی چلانے کا حکم نہیں دیا تھا۔ رانا ثنا اللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے صرف طاہرالقادری کے گھر کے سامنے سے بیرئیرز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ رانا ثنا اللہ

جیوڈیشل کمشن کے سامنے یہ بات ثابت ہو جائے گی کہ پولیس نے گولی بیرئیرز ہٹانے پر مزاحمت کے جواب میں چلائی۔ رنا ثنا اللہ

پنجاب پولیس نے جن خواتین کو گولیاں ماریں کیا وہ بھی پولیس کے خلاف مزاحمت کر رہی تھیں۔نثار کھوڑو

بارہ مئی کو گولیاں چلانے والے کوئی اور لوگ تھے جبکہ سانحہ لاہو میں پنجاب پولیس نے گولیاں چلایں۔ نثار کھوڑو

سانحہ لاہور کی انکوائری تو جیوڈیشل کمشن ہی کرے گا لیکن زمہ داری تو وزیراعلی شہباز شریف کی ہے۔ حامد خان

حکومت کے جیوڈیشل کمشن کو دوسری پارٹی نے قبول ہی نہیں کیا اس لئیے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ حامد خان

شہباز شریف استعفی دے بھی دیں تو حکومت ان کی پارٹی کی ہی رہے گی وہ بیگناہ ثابت ہو جایں تو واپس آ سکتے ہیں۔ حامد خان

طاہرالقادری نے پاکستان آنے سے پہلے لوگوں کو سسٹم اور پارلیمنٹ توڑنے کے لئیے ابھارا ان کے لوگوں نے اسی لئیے پولیس کے خلاف مزاحمت کی۔ رانا ثنا اللہ

شہباز شریف کا ستعفی اس لئیے ضروری ہے تا کہ وہ جیوڈیشل کمشن پر اثر انداز نہ ہو سکیں۔ نثار کھوڑو

ہم جمہوریت میں یقین رکھنے والے لوگ ہیں اور تبدیلی کے لئیے کوئی غیر جمہوری طریقہ اختیار نہیں کریں گے۔ حامد خان

عمران خان پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ وہ طاہرالقادری کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔ حامد خان

ہم نے حکومت کو اپنے مطالبات ماننے کے لئیے ایک ماہ کا وقت دیا ہے وہ کوئی مثبت جواب دیں تو بات چیت ہو سکتی ہے۔ حامد خان

میں سمجھتا ہوں کہ حامد خان کی سوچ سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئیے ان بات میری جماعت کو لوگوں تک اس پروگرام کی وساطت سے پہنچ گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ

چار حلقوں کے کیس میں ہر دفعہ مسلم لیگ والے نئی تاریخ لے لیتے ہیں اسی لئیے آج تک ان کا کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ حامد خان