26 June, 2014 21:50

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

26-JUNE-2014

اس بات میں کوئی شک نہیں رہنا چاہئیے کہ شہباز شریف سانحہ لاہور کا زمہ دار ہے۔ عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

لاہور میں کوئی چیز شہباز شریف کے حکم کے بغیر نہیں ہو سکتی۔ ندیم ملک

جلیانوالہ باغ کے بعد میں نے سانحہ لاہور جیسا کوئی اور واقع نہیں دیکھا۔ عمران خان

شہباز شریف نے خود کہا ہے کہ لاہور میں لوگوں کا قتل ہوا ہے انہیں استعفی دینا چاہئیے۔ عمران خان

پنجاب پولیس اس طرح اس طرح ایکٹ کرتی ہے جیسے وہ شہباز شریف کی زاتی نوکر ہو۔ عمران خان

چہودری افتخار ہر چھوٹی بڑی بات پر سوو موٹو نوٹس لیتا تھا لیکن الیکشن کی دھاندلی پر نہیں لیا۔ عمران خان

ارسلان افتخار کی بلوچستان انوسٹمنٹ بورڈ کے سربراہ کی حیثیت سے تقرری کے بعد مسلم لیگ ن اور افتخار چوہدری کے گٹھ جوڑ میں کیا شک رہ گیا ہے۔ عمران خان

سارا نظام شریف خاندان کے گرد گھومتا ہے جیوڈیشل کمشن سے کچھ نہیں ہونے والا سپریم کورٹ سوو موٹو نوٹس لے۔ عمران خان

نواز شریف بتایں کہ انہوں نے کس بنیاد پر طاہرالقادری کے طیارے کو اسلام آباد سے لاہور کی طرف موڑا۔ عمران خان

کراچی میں بارہ مئی کو ایم کیو ایم نے لوگوں پر گولیاں برسائی تھیں جبکہ لاہور میں یہ کام پولیس نے کیا ہے۔ عمران خان

آئی جی پنجاب عباس خان کہتے ہیں کہ انیس سو ترانوے میں نواز شریف نے پولیس میں پچیس ہزار سیاسی بھرتیاں کی تھیں۔ عمران خان

نواز شریف نے ایسے لوگوں کو بھی پولیس میں بھرتی کر لیا تھا جو خود جرائم پیشہ تھے۔ عمران خان

میں شروع سے انقلاب کے لئیے کام کر رہا ہوں لیکن میں انقلاب ووٹ کے زریعے لانا چاہتا ہوں بندوق کے زریعے نہیں۔ عمران خان

جب تک الیکش پراسس ٹھیک نہیں ہو گا ووٹ کے زریعے انقلاب نہیں آ سکتا۔ عمران خان

ہمارے خوف سے مسلم لیگ ن نے اتنی زیادہ دھاندلی کی کہ اب چھپ نہیں پا رہی۔ عمران خان

میں کل بہاولپور کے جلسے میں اپنے آئیندہ لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ عمران خان

قومی اسمبلی سے استعفے دینا بھی ہماری ایک آپشن ہے جس پر ہم غور کر رہے ہیں۔ عمران خان

میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ اگر ہمیں قانونی اور آئینی طریقے سے انصاف نہ ملا تو ہم سڑکوں پر آیں گے۔ عمران خان

ہم کے پی کے اسمبلی نہیں توڑیں گے ورنہ لوگ کہیں گے کہ ہم ناکام ہو گئے اس لئیے بھاگ گئے۔ عمران خان

ہم نے طالبان کے مسئلے پر حکومت کا ساتھ دیا لیکن آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہم سے پوچھا تک نہیں گیا مجھے ٹی وی سے آپریشن کے شروع ہونے کا پتہ چلا۔ عمران خان

کے پی کے کی حکومت اور عمران خان فاؤنڈیشن آئی پی ڈیز کا خیال رکھنے میں پورا زور لگا دیں گے۔ عمران خان

ہم پہلے آئی پی ڈیز کے اخراجات کا تخمینہ لگایں گے پھر میں خود نواز شریف کو دعوت دوں گا کہ مدد کے لئیے آیں۔ عمران خان

ہم نے اگر آئی پی ڈیز کا خیال نہ رکھا تو ان میں سے بہت سے لوگ دہشت گرد بن سکتے ہیں۔ عمران خان

یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ پنجاب اور سندھ نے آئی پی ڈیز کے اپنے صوبوں میں آنے پر پابندی لگا دی ہے۔ عمران خان

میری اللہ سے دعا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کامیاب ہو اگر میں ہوتا تو یہ آپریشن نہیں کرتا۔ عمران خان

میں ملٹری آپریشنز کے خلاف ہوں ان سے کبھی کوئی مسئلہ حل نہیں ہوتا بلکہ اور بگڑ جاتا ہے۔ عمران خان

میں نواز شریف کی جگہ ہوتا تو خود طالبان کے ساتھ مزکرات کو لیڈ کرتا۔ عمران خان

اگر طالبان کے خلاف آپریشن ناکام ہو گیا تو ایک بار پھر بات چیت کی طرف آنا پڑے گا۔ عمران خان

عمران خان ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہو گا کیونکہ میں نے مغرب میں حقیقی جمہوریت کے ثمرات دیکھے ہیں۔ عمران خان

پاکستان میں کبھی حقیقی جمہوریت نہیں آئی اس وقت بھی ملک میں حقیقی جمہوریت نہیں ہے۔ عمران خان