2 June, 2014 21:40

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

02-JUNE-2014

سال کے ہلے ہالف میں گروتھ ریٹ چار اعشاریہ ایک تھا جو دوسرے ہالف میں منفی ہو گا۔ اسد عمر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا ایک سال میں گروتھ ریٹ تین اعشاریہ تین فیصد رہا۔ اسد عمر

نہ برآمدات بیڑھی ہیں نہ پیداوار اور نہ لوڈ شیڈنگ پر قابو پایا جا سکا ہے۔ اسد عمر

اسحق ڈار نے معیشت کے جو نمبرز دئیے ہیں وہ ان پر بضد ہیں چاہے وہ حاصل ہو سکیں یا نہ ہوں۔ نوید قمر

حکومت کی خواہشات کچھ اور ہیں جب کہ زمینی حقائق کچھ اور ہیں۔ نوید قمر

روپے کو مستحکم کرنے کے لئیے افراط زر کی شرح کو نیچے لانا ہو گا۔ اسد عمر

حکومت نے آئی ایم ایف کے کہنے پر غلط فیصلہ کیا اور مارکیٹ سے ڈالر خرید لیا جس کی وجہ سے مصنوعی طور پر قیمت ایک سو آٹھ روپے پر پہنچ گئی۔ اسد عمر

اسحق ڈار کہتے ہیں کہ وہ روپے کی قیمت اٹھانوے پر قائم رکھیں گے جو عملی طور پر ممکن نہیں ہے۔ نوید قمر

حفیظ پاشا کہہ رہے ہیں کہ حکومت اتنا قرضہ لینے جا رہی ہے کہ آئیندہ دو نسلیں گروی رکھنے جا رہی ہے۔ اسد عمر

بنک اور سیمنٹ انڈسٹری کے علاوہ باقی تمام شعبوں میں ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قیمت مستحکم ہونے سے پیداوار کم رہے گی۔ عارف حبیب

ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت مزید ٹیکس لگانے جا رہی ہے اس سے سرمایہ کاری میں کمی آ جائے گی۔ عارف حبیب

میں ٹیکس ریٹس بڑھانے کا مخالف ہوں حکومت مزید لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لے کر آئے۔ اسد عمر

حکومت مزید ٹیکس لگانے جا رہی ہے لیکن حکومتی طبقہ خود ٹیکس ادا نہیں کرتا۔ اسد عمر

آج کافی فرق آ چکا ہے اب حکومتی عہدیدار بھی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ نوید قمر

میرے خیال میں زراعت پر ٹیکس لگانے سے سو ارب روپے سے زیادہ حاصل ہو سکتے ہیں۔ اسد عمر

پاکستان میں امیر طبقے کی نسبت غریب طبقہ زیادہ ٹیکس دیتا ہے سسٹم امیر طبقے کی مدد کرتا ہے۔ اسد عمر

پوری دنیا اس بات پر متفق ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالنے کا زریعہ انہیں تعلیم دینا اور ہنر سکھانا ہے۔ اسد عمر

حکومت مراعات یافتہ طبقے کو اور مراعات دینے جا رہی ہے اور پاکستانی عوام کا معاشی قتل عام کرنے جا رہی ہے۔ اسد عمر

کل کا بجٹ پاکستان میں موجود طبقاتی تقسیم کی ایک نئی قسط ہو گا۔ اسد عمر

حکومت کل کے بجت میں آئی ایم ایف کے مشورے سے کچھ نمبرز پیش کرے گی اور کچھ نہیں ہو گا۔ نوید قمر

امید ہے حکومت کل کے بجٹ میں نئے لوگوں پر ٹیکس لگائےگی، اخراجات کم کرے گی اور ایف بی آر کو ازاد کر دے گی۔ اسد عمر