20 May, 2014 21:35

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

20-MAY-2014

مجھے اس بات سے بہت صدمہ اور افسوس ہے کہ پمرا جیو کو بند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جاوید جبار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرے خیال میں تو پمرا کا وجود ہی غیر قانونی ہے اور اس نے غلط فیصلہ کیا ہے۔ جاوید جبار

میرے خیال میں عدلیہ پمرا کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دے گی۔ جاوید جبار

پمرا نے جیو پر پابندی لگانے کے لئیے قانون راستہ اختیار کیا ہے۔ جسٹس طارق محمود

پمرا کے ارکان جس طرح پریس کانفرنس میں بات کر رہے تھے وہ متعصب دکھائی دے رہے تھے۔ طارق محمود

جیو نے جو کچھ کیا غلط تھا لیکن پچھلے دنوں جو کچھ باقی چینلز نے کیا وہ اس سے بھی زیادہ غلط ہے۔ طارق محمود

پمرا کا جیو کے خلاف فیصلہ انتہائی نوعیت کا ہے۔ ضیا۶ الدین

پچھلے کچھ دنوں سے جو کچھ میڈیا میں ہو رہا ہے اس سے کسی کی عزت برقرار نہیں رہی۔ ضیا۶ الدین

جیو کے خلاف پمرا کا فیصلہ ایک ماہ سے جو کچھ ہو رہا ہے اس کا نتیجہ ہے۔ طلعت حسین

پمرا کا قانون کافی واضع ہے اور اس کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے۔ طلعت حسین

پمرا کا قانون واضع طور پر بتاتا ہے کہ میڈیا کس کے خلاف بول سکتا ہے اور کس کے خلاف نہیں بول سکتا۔ طلعت حسین

مجھے جیو کے خلاف پمرا کے فیصلے سے کوئی حیرت نہیں ہوئی ہے۔ طلعت حسین

جیو کو اپنی غلطی مان لینی چاہئیے تھی لیکن اس نے کہا کہ اس نے کچھ نہیں کیا اور وہ لڑائی لڑے گا۔ طلعت حسین