13 May, 2014 21:17

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

TUESDAY-13-MAY-2014

نجم سینٹھی کی تقرری پر ہم سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا بتایا گیا تھا اور ہم نے کہا تھا کہ ٹھیک ہے۔ شفقت محمود کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمیں جب انتخبات میں ٹھپے لگانے کی خبر ملی تو پھر ہم نے پولنگ اسٹیشنز پر گہری نظر رکھی۔ شفقت محمود

نواز شریف کے اپنی فتح کے اعلان کے بعد الیکشن کمشن کے عملے نے ہم سے تعاون کرنا ختم کر دیا۔ شفقت محمود

پچھلے الیکشن میں اتنا پیسہ خرچ کیا گیا جو میں نے اپنی پوری زندگی میں نہیں دیکھا فیصل سبزواری

میرے حلقے میں الیکشن کمشن سکیورٹی خدشات کی وجہ سے الیکشن ہی کروانے پر تیار نہیں تھا۔ شفقت محمود

ریٹرننگ آفیسرز ماضی میں بھی دھاندلی کرتے رہے ہیں اور اس دفعہ بھی یہی کچھ ہوا ہے۔ قمر زمان کائرہ

اب تک جتنے حلقے چیک کئیے گئے ہیں سب میں دھاندلی کے شواہد ملے ہیں۔ شفقت محمود

ہم نے نادرا کی فیس ادا کر دی ہوئی ہے ہمارے پاس رسید ہے لیکن الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جا رہا۔ فیصل سبزواری

ہمیں بتایا گیا ہے کہ نادارا کا ریکارڈ اڑ گیا ہے پتہ نہیں یہ کیسے ممکن ہوا۔ فیصل سبزواری

ہمیں پچھلی کئی دہائیوں سے تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ہم ایک دفعہ پھر اسی کا شکار ہیں۔ فیصل سبزواری

الطاف حسین کا آئی ڈی کارڈ بننے میں کیوں دیر ہو رہی ہے وزارت داخلہ کو اس کا نوٹس لینا چاہئیے۔ قمر زمان کائرہ

الطاف حسین دوہری شہریت رکھتے ہیں اور اس کے قانون کے مطابق انہیں شناختی کارڈ ملنا چاہئیے۔ شفقت محمود

الطاف حسین کے کارڈ کے معاملہ میں دیر نہیں ہو رہی بلکہ یکسر انکار کیا جا رہا ہے۔ فیصل سبزواری

پیپلز پارٹی ہمیشہ انتخابات میں دھاندلی کا نشانہ بنتی رہی ہے۔ قمر زمان کائرہ

تحریک انصاف یہ کہہ رہی ہے کہ دھاندلی کی تحقیقات کی جایں تا کہ آئندہ یہ کام نہ ہو سکے۔ قمر زمان کائرہ

تحریک انصاف کے احتجاج کو جمہوریت کو خلاف خطرہ کہنے والے بتایں کہ جب چیف منسٹر پنجاب نے ہماری حکومت کے خلاف اعلان بغاوت کیا تھا اس وقت جمہوریت کو خطرہ نہیں تھا کیا۔ قمر زمان کائرہ

جب تمام سیاسی جماعتیں الیکشن میں دھاندلی پر احتجاج کر رہی ہیں تو الیکشن کمشن کو خود ہی استعفی دے دینا چاہئیے۔ قمر زمان کائرہ

عمران خان کو چاہئیے کہ یہ بھی بتایں کہ الیکشن کو شفاف بنانے کے لئیے ان کے زہن میں کیا تجاویز ہیں۔ قمر زمان کائرہ

ہم نے الیکشن پراسس میں تبدیلی کے لئیے ایم کیو ایم سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ کیا ہے۔ شفقت محمود

انتخابات کے طریقہ کار کو شفاف بنانے کے لئیے ہم تمام مثبت تجاویز کی حمایت کریں گے۔ فیصل سبزواری

الیکشن مہم کے دوران میڈیا ہاؤسز کو اربوں روپے دینے کے بارے میں بھی قانون بننا چاہئیے۔ فیصل سبزواری

ہم امن کی آشا کی آج بھی حمایت کرتے ہیں ہمارے علاقعے کے تمام ممالک میں امن ہونا چاہئیے۔ شفقت محمود

بد قسمتی سے بھارت نے اب تک پاکستان کی امن کی کوششوں کا مثبت جواب نہیں دیا۔شفقت محمود

ہماری جماعت کسی بھی ٹی وی چینل کو بند کرنے کی مخالفت کرتی ہے۔ شفقت محمود