28 April, 2014 21:04

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

28-APRIL-2014

حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں اور تمام معاملات مل کر طے کئیے جاتے ہیں۔ اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

فوج کو احساس ہے کہ ملک کی معاشی حالت بہت بری تھی جسے واپس پٹڑی پر چڑھا دیا گیا ہے۔ اسحق ڈار

میں نہیں سمجھتا کہ فوج اب معاشی ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ پیدا کرے گی۔ اسحق ڈار

آج بھی وزیراعظم نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے معمول کے مطابق ملاقات کی ہے۔ اسحق ڈار

فوج اور حکومت ملکی اور علاقعائی صورت حاسل پر کھل کر بات کرتے ہیں اسے غلط رنگ نہیں دیا جانا چاہئیے۔ اسحق ڈار

میڈیا کئی دفعہ کسی بات کو غلط اناز میں لوگوں تک پہنچا دیتا ہے۔ اسحق ڈار

وزیراعظم پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق برطانیہ کے دورے پر جا رہے ہیں فوج کے ساتھ ٹینشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسحق ڈار

طالبان سے مزاکرات ناکام ہو گئے تو آپریشن کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ اسحق ڈار

بہت جلد مزہبی گروپوں اور این جی اوز کو ملنے والی غیر ملکی امداد کے بارے میں بل پارلیمنٹ میں لایا جا رہا ہے۔ اسحق ڈار

میری پیش گوئی ہے کہ آئیندہ دنوں میں لوگوں کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر اور سہولت دی جائے گی۔ اسحق ڈار

حکومت نے معیشت کی ترقی کے لئیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم اقامات کئیے ہیں۔ اسحق ڈار

پاکستان کے بارے میں پروپیگنڈہ کیا گیا تھا کہ دو ہزار چودہ میں یہ ملک ڈیفالٹر ہو جائے گا لیکن اللہ کے فضل سے اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اسحق ڈار

میں امید کرتا ہوں کہ ڈالر کا ریٹ اٹھانوے اور نناوے کے درمیان قائم رہے گا۔ اسحق ڈار

اس سال ستمبر تک پاکستان کے زر مبادلہ کے زخائر پندرہ ارب ڈالر تک پہنچ جایں گے۔ اسحق ڈار

حکومت نے زرمبادلہ کے زخائر تین سال میں بیس ارب ڈالر تک لے جانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ اسحق ڈار

بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملہ پر کافی پیش رفت ہو چکی ہے انڈین الیکشن کے بعد اس پر مزید بات کی جائے گی۔ اسحق ڈار

حکومت ٹیکس چوری روکنے اور نئے ٹیکس گزار ڈھونڈھنے کے لئیے کام کر رہی ہے۔ اسحق ڈار