21 April, 2014 21:20

NADEEM MALIK LIVE

Ssamaa.tv/nadeemmaliklive/

21-APRIL-2014

جن لوگوں نے حامد میر پر حملہ کیا ہے انہیں پکڑا جانا چاہئیے۔ طلعت حسین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حامد میر پر حملہ کرنے والے پکڑے جایں گے تو آئی ایس آئی کے خلاف افواہیں ختم ہوں گی۔ طلعت حسین

حامد میر پر بنائے گئے کمشن کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا آج تک ایسا نہیں ہوا۔ جاوید چوہدری

دیکھنا یہ ہے کہ حامد میر ہوش میں ّنے کے بعد جنرل ظہیر الا سلام پر الزام لگاتے ہیں یا نہیں۔ جاوید چوہدری

سب سے پہلے کرنے والا کام یہ ہے کہ حامد میر پر حملے کی ایف آئی آر کٹوائی جائے۔ طارق محمود

حملہ آور پکڑے جایں گے تو پتہ چل جائے گا کہ ان کے پیچھے کون ہے۔ طارق محمود

حامد میر پر حملے کے واقع پر اتنی افواہیں پھیلا دی گئی ہیں کہ ہر کوئی اس کیس پر کام کرنے سے خوفزدہ ہے۔ طلعت حسین

حامد میر پر حملے کی ایف آئی آر میڈیا پر کاٹ دی گئی ہے۔ طلعت حسین

جنگ گروپ نے اپنے انگریزی اخبار کے اندرونی صفحات میں آج ڈی جی آئی ایس آئی کو جان بوجھ کر مجرم بنا کر پیش کر دیا ہے۔ طلعت حسین

فرض کریں کہ ملزمان اقبالی بیان دے بھی دیں تو بھی ان کے خلاف ثبوت لانے ہوں گے۔ طارق محمود

حکومت پر اس وقت میڈیا کا بہت زیادہ دباؤ ہے حامد میر پر بنایا گیا کمشن اسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔ طارق محمود

حامد میر پر حملہ بڑا ظلم ہے لیکن اس کا اپنے ادارے پر الزام اس سے بھی بڑا ظلم ہے۔ شاہی سید

اپنے اداروں پر الزامات لگا کر انہیں پوری دنیا میں زلیل کیا جا رہا ہے۔ شاہی سید

پارلیمنٹ اور سینت نے حامد میر پر حملے کی مزمت کر کے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔ جاوید چوہدری

ریاست کے پاس ملزموں کو پکڑنے کی پوری صلاحیت ہے اسے زمہ داروں کو پکڑنا چاہئیے۔ طارق محمود

حامد میر پر حملے کے وقت ملزموں نے جو فون کالز کیں ان کی مدد سے ملزموں تک پہنچا جا سکتا ہے۔ طارق محمود

اگر حامد میر پر حملے کا الزام آئی ایس آئی پر ثابت ہو گیا تو بھی برا ہے اور اگر نہ ہوا تو بھی برا ہے۔ شاہی سید

ہمارے اداروں کو چاہئیے کہ وہ حامد میر پر حملے کی تحقیقات کو کسی نتیجہ پر پہنچایں۔ شاہی سید

جنگ گروپ نے محض خدشے کی بنیاد پر آئی ایس آئی پر الزام لگا دیا ہے۔ طلعت حسین

اب تک حامد میر پر حملے کی تحقیقات ہی نہیں شروع کی گئیں وقت ضائع ہو رہا ہے۔ طارق محمود