17 April, 2014 21:31

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

17-APRIL-2014

فوج نے ساٹھ پینسٹھ سال اس ملک پر حکومت کی ہے اس کے لئیے اب آئین کے اندر رہ کا کام کرنا تھوڑا مشکل کام ہے۔ضیا۶الدین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سول حکومت کو چاہے کتنی بھی بہتر کیوں نہ ہو فوج سے زمہ داری ملنے کے بعد پوری کرنے میں وقت لگے گا۔ ضیا۶الدین

میڈیا کو چاہئیے کہ اگر فوج اور حکومت میں اختلافات بھی ہوں تو ان کو ہوا نہیں دے۔ ضیا۶الدین

اس میں کوئی شک نہیں کہ فوج کے ساتھ پیدا ہونے والے نئے بحران میں وزرا۶ کا رویہ بہت نامناسب تھا۔ فواد چوہدری

تمام سیاسی جماعتوں کا اب اتفاق ہے کہ تبدیلی ووٹ سے آنی چاہئیے اور کسی سازش کا حصہ نہیں بننا ہے۔ فواد چوہدری

اپوزیشن ستانوے والی ہوتی تو نواز شریف اور زرداری کی ملاقات کا معاملہ بہت دور تک جا سکتا تھا۔ فواد چوہدری

نواز شریف کی فوج سے لڑائی جمہوریت کے لئیے نہیں ہے بلکہ زاتی ہے۔ فواد چوہدری

اگر ہمیں فوج کی ڈکٹیٹر شپ منظور نہیں تو نواز شریف کی بھی منظور نہیں ہے۔ فواد چوہدری

اس وقت سارے حکومتی فیصلے نواز شریف اور دو یا تین لوگ مل کر کر رہے ہیں۔ فواد چوہدری

نواز شریف پہلے معاملات کو خراب ہونے دیتے ہیں بعد میں شور کرتے ہیں۔ عارف علوی

ٹی پی او کی پنجاب کے علاوہ پورے ملک نے مخالفت کی ہے۔ عارف علوی

حکومت اور فوج کے تناؤ سے ایڈونچرازم کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے اور ایم کیو ایم یہ نہیں چاہتی۔ واسع جلیل

کراچی کی صورت حال پچھلے کئی سالوں سے خراب ہے اور اب اور بھی خراب ہو چکی ہے۔ واسع جلیل

ہمارے لوگوں کو ان کے گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے اس بات کی کسی بھی طرح تصدیق کی جا سکتی ہے۔ واسع جلیل

پولیو ورکرز پر حملوں کا مسئلہ اتنا سنجیدہ ہے کہ ان کی حفاظت کے لئیے فوج لگانا درست بات ہے۔ ضیا۶الدین

پولیو ورکرز کو تحفظ نہ دیا گیا تو پاکستان دنیا کا واحد ملک ہو گا جہاں پولیو کا مرض ہو گا۔ ضیاالدین

سیاست دانوں اور ڈکٹیٹرز نے کبھی پاکستان میں سسٹم بنانے کی طرف توجہ نہیں دی۔ فواد چوہدری

طالبان سے جنگ بندی ہونے کے باوجود کراچی میں شرح اموات میں کمی نہیں آئی۔ عارف علوی

کراچی میں زیادہ تر اموات نارتھ وزیرستان کے لوگوں کے ہاتھوں نہیں بلکہ لوکل گروپس کی لڑائی کے نتیجہ میں ہو رہی ہیں۔ عارف علوی

کراچی میں ایسے بہت سے علاقعے ہیں جہاں نارتھ وزیرستان کے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔ واسع جلیل

افسوس کی بات ہے کہ ایجنسیوں کو کراچی میں دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کا علم ہے لیکن وہ کوئی کاروائی نہیں کرتے۔ واسع جلیل

مسلم لیگ ن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ پنجابی طالبان کو چھیڑنا نہیں چاہتے۔ ضیا۶الدین

پاکستان کے تمام جہادی گروپس اسٹیبلشمنٹ نے بنوائے ہیں۔ ضیا۶الدین

نواز شریف کو یہ سمجھنا چاہئیے کہ جو بندہ بھی وردی پہن کا بیٹھا ہے وہ پرویز مشرف نہیں ہے۔ فواد چوہدری

جنرل راحیل شریف کا رویہ جنرل کیانی سے بہت مختلف ہے جنرال راحیل پروفشنل سولجر ہیں۔ فواد چوہدری

طالبان سے مزاکرات کرنے کے کچھ مثبت اور کچھ منفی پہلو سامنے آئے ہیں۔ عارف علوی

طالبان سے مزاکرات کرنے سے ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ کونسے گروپس دہشت گردی نہیں چھوڑیں گے۔ عارف علوی

طالبان سے مزاکرات کرنے سے دہشت گردی سے مرنے والوں کی تعداد میں بہت کمی آئی ہے۔ عارف علوی

وزیرستان میں طالبان کے دو گروپس آپس میں لڑ رہے ہیں کہ وہاں اسلامی مملکت کا امیر کون ہو گا۔ فواد چوہدری

دہشت گردی کے خاتمے کے لئیے حملے کی بجائے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ ضیا۶الدین