15 April, 2014 21:13

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

15-APRIL-2014

ہمارے کارکنوں کو سادہ کپڑوں میں ایجنسیوں کے لوگ ان کے گھروں سے اٹھا کر لے جا رہے ہیں۔ وسیم اختر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پہلے ہمارے کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جاتا ہے پھر کہا جاتا ہے کہ اتنے پیسے دے دو تو چھوڑ دیں گے۔ وسیم اختر

آج بھی ایم کیو ایم کے اٹھارہ لڑکے مسنگ ہیں کچھ کی لاشیں ملی ہیں جبکہ کچھ کا ابھی تک پتہ نہیں ہے۔ وسیم اختر

پیپلز پارٹی وفاق میں تو ٹی پی او کی مخالفت کر رہی ہے جبکہ سندھ میں اس کا اطلاق کر رہی ہے۔ وسیم اختر

سندھ میں پیپلز پارٹی کے بھی سینکڑوں کارکنوں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ مولا بخش چانڈیو

گرفتار کئیے گئے لوگوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جانا چاہئیے۔ مولا بخش چانڈیو

ابھی تک ٹی پی او کا اطلاق صرف دو یا تین لوگوں پر کیا گیا ہے۔ پرویز ملک

میں سمجھتا ہوں کہ کراچی اور پاکستان میں پولیس کا نظام فیل ہو چکا ہے۔ نعیم الحق

حکومت دہشت گردوں کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے جبکہ ٹی پی او کا اطلاق عام شہریوں پر ہو گا۔ مولا بخش چانڈیو

ایمر جنسی لگانے کا مشرف کے علاوہ اور کون کون زمہ دار ہے یہ فیصلہ کرنا عدالت کا کام ہے۔ نعیم الحق

مشرف نے ایمر جنسی لگانے کے حکم میں جو لفظ َمیں َ استعمال کیا ہے مقدمے میں اس کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ پرویز ملک

جن ججوں نے آئین توڑنے والوں کو تحفظ دیا ان کے خلاف بھی مقدمہ چلنا چاہئیے۔ مولا بخش چانڈیو

جمہوریت کا نعرہ مارنے والے لیڈر اب مشرف اور ان کے ساتھیوں کو سزا دیں۔ وسیم اختر

مسلم لیگ ن نے ملک سے باہر جانے کا معاہدہ اور حلف اسی مشرف سے لیا تھا۔ وسیم اختر

مسلم لیگ ن نے مشرف کے ساتھیوں کے پورے گروپ کے گروپ اپنی حکومت میں شامل کئیے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

کتنے افسوس کی بات ہے کہ نواز شریف اور ان کے وزرا۶ کبھی سینٹ میں نہیں آتے۔ مولا بخش چانڈیو

سینٹ کی حیثیت ایک ربر سٹیمپ کی ہو چکی ہے ہم سب جانتے ہیں کہ سینٹ کے الیکشن کس طرح ہوتے ہیں۔ نعیم الحق

بادشاہت کا مائنڈ سیٹ ہے کیونکہ سینٹ میں مسلم لیگ ن کی اکثریت نہیں ہے اس لئیے نواز شریف سینٹ میں نہیں آتے۔ وسیم اختر

وزیراعظم اگر مصروفیت کی وجہ سے سینٹ نہیں آتے تو اسے غلط رنگ نہیں دینا چاہئیے۔ پرویز ملک