3 April, 2014 11:28

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

02-APRIL-2014

میں نے سیشن کورٹ میں یہ بیان نہیں دیا کہ مجھے مشرف کے ملک سے باہر جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اکرم شیخ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اگر کوئی ثابت کر دے کہ میں نے یہ بیان دیا ہے تو وکالت کرنی چھوڑ دوں گا۔ اکرم شیخ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ پر ہے تو پھر اس سے نکلنا نہیں چاہئیے۔ اکرم شیخ

حکومت سمجھتی ہے کہ آئین اور قانون سب کے لئیے ایک ہے کسی سے خصوصی سلوک نہیں کیا جانا چاہئیے۔ چوہدری جعفر اقبال

سمجھا جاتا ہے کہ مشرف ملک سے باہر چلے گئے تو پھر واپس نہپں آیں گے اور الزام لگ جائے گا کہ حکومت نے کوئی ڈیل کی ہے۔ جعفر اقبال

ہمارا موقف ہے کہ عام آدمی کی طرح مشرف کے ستھ بھی قانون کے مطابق سلوک ہونا چاہئیے۔ عمران اسمعیل

میں سمجھتا ہوں کہ مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ سے نہیں نکلنا چاہئیے وہ واپس نہیں آیں گے۔ عمران اسمعیل

ہماری جماعت کا موقت ہے کہ صرف مشرف نہیں بلکہ تمام زمہ داروں کے خلاف مقدمہ چلنا چاہئیے۔ شاہی سید

مشرف کے کیس میں کچھ بھی نہیں ہو گا قوم کا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ شاہی سید

میرے خیال میں حکومت عدالت کے زریعے مشرف کو ملک سے باہر بھیج دے گی۔ شاہی سید

مشرف کو لینے کے لئیے آنے والے طیارے کا جب پوچھا گیا کہ کس کو لینے آیا ہے اور اس کی منزل کیا ہو گی تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ عمران اسمعیل

کسی بھی شکل میں مشرف ملک سے باہر گئے تو زمہ داری حکومت پر آئے گی۔ مولا بخش چانڈیو

ہم اپنے دور میں مشرف پر مقدمہ چلاتے تو کہا جاتا کہ انتقام لیا جا رہا ہے۔ مولا بخش چانڈیو

اگر حکومت مشرف کے خلاف مقدمے میں کھڑی رہی تو ہم پورا ساتھ دیں گے۔ عمران اسمعیل

مشرف کے بہت سے ساتھی اس وقت نواز شریف کے ساتھی ہیں سب پر مقدمہ چلنا چاہئیے۔ شاہی سید

یہ بڑی بات ہے کہ پہلی بار ایک ڈکٹیٹر کو حکومت توڑنے کے جرم میں عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو

میرے خیال میں اب چند دنوں کی بات ہے طالبان کے ساتھ کوئی بات طے پا جائے گی۔ جعفر اقبال

ایسا نہیں ہو سکتا کہ طالبان مزاکرات بھی کرتے رہیں اور حملے بھی کرتے رہیں۔ جعفر اقبال

پہلی بار نواز شریف کو مکمل اختیار دیا گیا کہ امن کے لئیے نواز شریف جو چاہیں کریں۔ مولا بخش چانڈیو

اب نواز شریف کی زمہ داری ہے کہ پاکستان کے بیٹوں اور بیٹیوں کو یتیم ہونے سے بچایں۔ مولا بخش چانڈیو

ایسا لگ رہا ہے کہ حکومت طالبان کے کسی گروپ سے نہیں بلکہ کسی دوسرے ملک سے بات چیت کر رہی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

طالبان سے مزاکرات کے بغیر معاملات نہیں چلنے تھے براہ راست لڑائی کرنے سے بہت خون خرابہ ہوتا۔ عمران اسمعیل

طالبان کے ساتھ مزاکرات کے نتیجے میں ان کے گروپوں کے درمیان تقسیم پیدا ہو چکی ہے۔ عمران اسمعیل

جو طالبان جنگ کریں اور لا۶ آف دی لینڈ کو نہ مانیں ان کے خلاف جنگ ہونی چاہئیے۔ عمران اسمعیل

طالبان سے مزاکرات نہ کرتے تو کہا جاتا کہ بات چیت کو ایک موقع ضرور دیا جانا چاہئیے تھا۔ جعفر اقبال

ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہئیے مجھے امید ہے کہ بہتری کا راستہ ضرور نکلے گا۔ جعفر اقبال