1 April, 2014 21:19

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

01-APRIL-2014

حکومت کی مہربانی ہے کہ مشرف اس وقت جیل میں بند نہیں ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مشرف میں اتنی جرات ہونی چاہئیے کہ اپنے خلاف مقدمات کا سامنا کر سکیں۔ شاہد خاقان عباسی

مشرف نے اپنے دور میں بہت سے جرائم کئیے اب اپنے خلاف مقدمات کا مردوں کی طرح مقابلہ کریں۔ شاہد خاقان عباسی

فیڈرل گورنمنٹ نے مشرف کو گارڈ آف آنر دے کر باہر بھیجا اب اس کے خلاف مقدمہ کیسے لڑ سکتی ہے۔ احمد رضا قصوری

حکومت نے مشرف کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا تو وہ اس کے لئیے عدالت چلے جایں گے۔سلمان اکرم راجہ

عدالت کہہ چکی ہے کہ اگر کسی پر مقدمہ ہو تو عام طور پر اسے ملک سے باہر جانے سے نہیں روکا جا سکتا۔ سلام اکرم راجہ

گارڈ آف آنر کسی کو اس کے جرائم کی سزا سے نہیں بچا سکتا ۔ شاہد خاقان عباسی

ملک سے باہر جانا مشرف کے بنیادی حق کے زمرے میں آتا ہے۔ احمد رضا قصوری

اگر مشرف کا نام تما ضابطوں کے مطابق ای سی ایل پر ڈالا گیا ہے تو پھر یہ اس کا بنیادی حق نہیں ہے۔ سلمان اکرم راجہ

مشرف کے پاس ملک سے باہر جانے کے لئیے صرف ایک جواز ہے کہ اس کی ماں بیمار ہے۔ سلمان اکرم راجہ

مشرف کی بیماری کی نوعیت ایسی نہیں ہے کہ جس کا پاکستان میں علاج ممکن نہ ہو اور ملک سے باہر جانا پڑے۔ سلمان اکرم راجہ

اکرم شیخ کا بیان کہ مایں سب کی سانجھی ہوتی ہیں بہت بڑی تبدیلی ہے۔ احمد رضا قصوری

اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں چیزیں لوگوں کے سامنے کھل کر آ جایں گی۔ احمد رضا قصوری

میں بتا سکتا ہوں کہ مشرف کو لینے کے لئیے کوئی طیارہ نہیں آیا ہے۔ شاہد خاقان عباسی

دبئی میں مشرف کے گھر کے باہر سکلیورٹی بھی لگا دی گئی ہے۔ احمد رضا قصوری

یو اے ای کی حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان میں حالات خراب نہ ہوں اور استحکام رہے۔ احمد رضا قصوری

ڈیڑھ ارب ڈالر کی امداد ایسے ہی نہیں ملی اس کے ساتھ کچھ چیزیں منسلک ہیں۔ احمد رضا قصوری

مشرف نے حکومت کو ملک سے باہر جانے کے لئیے درخواست دی ہے دیکھنا ہے کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لئیے واپس آیں گے یا نہیں۔ شاہد خاقان عباسی

میں نہیں سمجھتا کہ مشرف کو عسکری حلقوں کی حمایت حاصل ہے۔ شاہد خاقان عباسی

حکومت کے زہن میں مشرف سے بدلہ لینے کی کوئی سوچ نہیں ہے لیکن قانون پر عمل ہونا چاہئیے۔ شاہد خاقان عباسی