18 March, 2014 21:04

NADEEM MALIK LIVE

samaa.tv/nadeemmaliklive/

18-MARCH-2014

حکومت بتا دیتی کہ ڈیڑھ ارب ڈالر سعودی عرب کی طرف سے امداد ملی ہے تو بات زیادہ نہیں بڑھتی۔ خورشید شاہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت کے وضاحت نہ کرنے سے ڈیڑھ ارب ڈالے کے بارے میں مختلف افواہیں پھیلیں۔ خورشید شاہ

مشرف کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے حکومت کو تین نومبر کی بجائے بارہ اکتوبر کے اقدام پر مقدمہ کرنا چاہئیے۔ خورشید شاہ

بارہ اکتوبر کو مشرف نے منتخب حکومت کو ختم کیا اور وزیراعظم کو جیل بھیج دیا تھا۔ خورشید شاہ

بارہ اکتوبر کا معاملہ اس لئیے نہیں اٹھایا جا رہا کہ اس میں کچھ ججوں کے نام بھی آتے ہیں۔ خورشید شاہ

شام کے بارے میں ہمارا موقف ہے کہ ہمیں کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئیے۔ خورشید شاہ

بارہ اکتوبر کا واقع پیپلز پارٹی کے دور سے پہلے کا ہے اسے اس پر ایکشن لینا چاہئیے تھا۔ مسعود شریف خٹک

میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان ڈیڑھ ارب ڈالر کی خاطر شام کی جنگ میں ملوث ہو گا۔ مسعود شریف خٹک

ڈایڑھ ارب ڈالر کے متعلق خورشید شاہ نے ہی غلط فہمیاں پیدا کی ہیں اب وہی انہیں دور بھی کریں۔ عرفان اللہ مروت

ماضی میں بھی امریکہ چین اور سعودی عرب سے پاکستان کو ڈالر ملتے رہے ہیں۔ عرفان اللہ مروت

طالبان کے خلاف اگر آپریشن ہی حل تھا تو پھر مشرف کو کرنا چاہئیے تھا۔ مسعود شریف خٹک

فوج اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششین بہت بری بات ہے۔ مسعود شریف خٹک

فوج اور حکومت ملتے رہتے ہیں دونوں ایک پیج پر ہیں۔ مسعود شریف خٹک

ہمارا نقطہ نظر بالکل واضع ہے کہ ملک میں امن آنا چاہئیے چاہے کیسے بھی آئے۔ خورشید شاہ

طالبان جن کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں دیکھنا چاہئیے کہ وہ سنگین جرائم میں تو ملوث نہیں ہیں۔ خورشید شاہ

طالبان کو بھی جن سول اور فوجی لوگوں کو انہوں نے پکڑا ہوا ہے رہا کرنا چاہئیے۔ خورشید شاہ

اگر طالبان کچھ مطالبات کر رہے ہیں تو حکومت بھی ان سے کچھ مطالبات کرے گی۔ عرفان اللہ مروت

یہ بات اب بالکل واضع ہو چکی ہے کہ سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر شام میں دخل اندازی کے لئیے دئیے ہیں۔ مصطفی عزیز آبادی

ہم ماضی میں بھی ڈالروں کے لئیے پاکستان کے مفاد کے خلاف فیصلے کرتے رہے ہیں۔ مصطفی عزیز آبادی

یہ کونسی حب الوطنی ہے کہ الطاف حسین برطانیہ میں بیٹھے ہیں اور ان کے پاس وہاں کا پاسپورٹ بھی ہے۔ عرفان اللہ مروت

ایم کیو ایم جب مشرف کے ساتھ حکومت میں شامل تھی تو انہوں نے کبھی نہیں پوچھا کہ اسے پیسہ کہاں سے مل رہا ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

سب جانتے ہیں کہ کراچی کے حالات کا بیڑہ غرق کس جماعت نے کیا ہے۔ عرفان اللہ مروت

صرف ان طالبان سے بات ہو گی جو پاکستان کی ریاست کو مانتے ہیں باقی کے خلاف جنگ ہو گی۔ عرفان اللہ مروت

پاکستان دنیا کا ایک مظبوط ملک ہے اسے ہم نے خود کمزور کیا ہے۔ مسعود شریف خٹک

فوج نے ماضی سے سبق حاصل کیا ہے وہ سیاسی حکومت کو پورا موقع دینا چاہتی ہے۔ مسعود شریف خٹک

طالبان سے مسئلہ تیزی سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کوئی وقت مقرر نہیں کیا جا سکتا۔ عرفان اللہ مروت