15 October, 2012 21:08

ISLAMABAD TONIGHT

WITH NADEEM MALIK

15-OCT-2012

بلدیاتی آرڈیننس ایک صوبائی معاملہ ہے اور پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے مقبول جماعت ہے۔ عاصمہ ارباب عالمگیر کی اسلام آباد ٹونائٹ میں گفتگو

میاں شہباز شریف نے بیکری پر کام کرنے والے لڑکے کو مارنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ خرم دستگیر خان

بیکری پر کام کرنے والے لڑکے پر تشدد کرنے والوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ خرم دستگیر

سندھ میں آج بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا اس آرڈیننس نے سندھ کو تقسیم کر دیا ہے۔ امتیاز شیخ

بلدیاتی آرڈیننس دوہرا قانون ہے سندھ کے کچھ علاقعوں پہ لاگو ہوتا ہے اور کچھ پر نہیں ہوتا۔ شیخ امتیاز

بلدیاتی آرڈیننس سندھ کے خلاف بہت بڑی سازش ہے، ڈاکٹر قادر مگسی

ماضی میں پیپلز پارٹی سندھی قوم پرستوں کے ساتھ مل کر کراچی اور حیدرآباد کی تقسیم کے خلاف احتجاج کرتی رہی ہے۔ قادر مگسی

ہم نے بلدیاتی آرڈیننس آئین کے مطابق اسمبلی سے پاس کروایا ہے۔ عاصمہ ارباب عالمگیر

بلدیاتی آرڈیننس نے سندھ کو جغرافیائی طور پر نہیں بلکہ سیاسی طور پر تقسیم کر دیا ہے۔ خرم دستگیر

بلدیاتی آرڈیننس کے تحت سندھ کے شہری علاقعے پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے حوالے کر دئیے ہیں۔ خرم دستگیر

پیپلز پارٹی تمام قومی اور صوبائی جماعتوں کو اکٹھا رکھنا چاہتی ہے۔ عاصمہ ارباب عالمگیر

یوسف رضا گیلانی اور عاصمہ ارباب نے بلدیاتی آرڈیننس کو پڑھا ہی نہیں انہیں اس کے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔ شیخ امتیاز

بلدیاتی آرڈیننس کے تحت کراچی اور حیدرآباد کا مئیر پولیس کنٹرول سمیت تمام معاملات کا انچارج ہو گا۔ امتیاز شیخ

کراچی کے کچھ علاقعے انتہائی ترقی یافتہ جبکہ کچھ پینے کے پانی سے بھی محروم ہیں۔ ڈاکٹر قادر مگسی

نئے بلدیاتی نظام کے تحت مئیر بیسویں گریڈ کا افسر بھرتی کر سکے گا اور اسے پبلک سروس کمشن میں جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔امتیاز شیخ

پیپلز پارٹی بلدیاتی نظام پر کنفیوژ ہے جہاں جو نظام سوٹ کرتا تھا نافز کر دیا۔ خرم دستگیر

پیپلز پارٹی نے بلدیاتی نظام پر پسپائی اختیار کی ہے۔ خرم دستگیر

سندھ میں احساس محرومی پایا جاتا ہے بہت سے لوگ مر چکے ہیں اور بہت سے زخمی ہیں۔ امتیاز شیخ

بلدیاتی آرڈیننس ایک امتیازی قانون ہے پورے سندھ میں ایک جیسا قانون ہونا چاہئیے۔ قادر مگسی

بلدیاتی آرڈیننس کے تحت مئیر ایک سو چوالیس لگا کر اسمبلی کا اجلاس بھی روک سکتا ہے۔ قادر مگسی

نئے بلدیاتی نظام کے تحت مئیر کے پاس چیف منسٹر سے زیادہ طاقت ہو گی۔ قادر مگسی

About these ads